سعودی وزیر خاجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب غزہ میں جنگ بندی کیلئے ہر ممکن اقدام کرنے سے گریز نہیں کرے گا۔ مذمتی بیانات فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی جارحیت روکنے کیلئے کافی نہیں۔ سعودی وزیر خارجہ سے انروا کے کمشنر فلپ لازارینی نے ملاقات کی۔ ریاض میں ہونے والی ملاقات میں سعودی حکومت اور اقوام متحدہ کی ایجنسی کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ غزہ میں اسرائیلی فورسز کی جاری وحشیانہ نسل کشی کی مذمت کرتے ہیں۔ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی پہلی شرط ہے۔ انھوں نے کہا کہ غزہ اور لبنان کی صورتحال پر جلد عرب اسلامی سربراہی اجلاس بلایا جائے گا۔ سعودی وزیر خارجہ کے مطابق سعودی عرب فلسطینیوں کیلئے یو این ایجنسی کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔ کمشنر انروا فلپ لازارینی نے کہا اسرائیل انروا کی سرگرمیاں ختم کرنے کی سازشیں کر رہا ہے، اسرائیلی اقدامات کے باعث مغربی کنارے میں صورتحال انتہائی سنگین حد تک پہنچ گئی ہے۔ فلپ لازارینی نے مزید کہا کہ فلسطینی معیشت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے، اسرائیل کے نافذ کردہ سخت قوانین سے فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ ہوچکا ہے۔ کمشنر انروا نے کہا کہ غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں جاری اسرائیلی جارحیت دو ریاستی حل کو ناممکن بنا رہی ہے، غزہ کو سوچی سمجھی منصوبہ بندی کے ساتھ تباہ و برباد کیا گیا۔
Source: Social Media
غزہ پناہ گزین کیمپ میں خون جما دینے والی سردی، 3 کم سن بچے ٹھٹھرکرجاں بحق
بشار الاسد کی اہلیہ کے جان لیوا بیماری میں مبتلا ہونیکا انکشاف، بچنے کے چانسز 50 فیصد
غزہ میں فلسطینی ٹی وی چینل کی گاڑی پر اسرائیلی فوج کا حملہ، 5 صحافی شہید
موزمبیق میں پرتشدد مظاہرے، جیل توڑ کر 1500 قیدی فرار، 33 ہلاک
جاپان ائیرلائنز کے سسٹم پرسائبر حملے سے متعدد پروازیں متاثر ، سیکڑوں مسافر پریشان
جنوبی کوریا: قائم مقام صدر کیخلاف مواخذے کی تحریک جمع
سانحہ 9 مئی: فوجی عدالتوں نے عمران خان کے بھانجے سمیت مزید 60 مجرموں کو سزائیں سنا دیں
قطر کا 13 برس بعد شام میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان
ہم نے ابھی شام میں اپنے اڈوں کی قسمت کا فیصلہ نہیں کیا: روس
تحریر الشام پر سے پابندیاں اٹھانا قبل از وقت ہے: نیدر لینڈز