National

مظفرپور: آگ سے جھلس کر ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ہلاک

مظفرپور: آگ سے جھلس کر ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ہلاک

مظفرپور، 15 نومبر:) بہار کے ضلع مظفرپور کے موتی پور تھانہ علاقے میںسنیچر کی صبح آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ہلاک ہوگئے ۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ موتی پور نگر پریشد وارڈ نمبر 13، نیتا روڈ پر آج صبح تقریباً ساڑھے چار بجے عوامی نظام تقسیم کے دکاندار کے گھر میں اچانک شارٹ سرکٹ ہونے سے آگ لگ گئی۔ اس حادثے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے جبکہ پانچ دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچی اور آگ پر قابو پا لیا۔ زخمیوں کو علاج کے لیے پہلے موتی پور کمیونٹی ہیلتھ سینٹر (سی ایچ سی) لایا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد چار افراد کو شری کرشن میڈیکل کالج اور اسپتال (ایس کے ایم سی ایچ) ریفر کر دیا گیا ہے ۔ مہلوکین کی شناخت للن کمار (35)، ان کی والدہ سشیلا دیوی، بیوی پوجا کماری (30)، بیٹی سرشٹی کماری (07) اور گولی کماری (02) کے طور پر ہوئی ہے ۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ایس کے ایم سی ایچ بھیج دیا گیا ہے ۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments