Entertainment

مذہبی تعصب کے بیان پر سوال کے جواب میں اے آر رحمان نے کہا کہا؟

مذہبی تعصب کے بیان پر سوال کے جواب میں اے آر رحمان نے کہا کہا؟

عالمی شہرت یافتہ گلوکار، موسیقار، گیت نگار اور ریکارڈ پروڈیوسر اے آر رحمان نے اپنے مذہبی تعصب والے بیان پر ہونے والے ردعمل کے بعد وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ بہتر ہے ہم آگے بڑھیں۔ جو مجھے جانتے ہیں، انہیں کسی مزید وضاحت کی ضرورت نہیں۔ اے آر رحمان نے چند ہفتے قبل برطانوی نشریات ادارے سے انٹرویو میں ہندی فلم انڈسٹری میں مذہبی تعصب پر گفتگو کی تھی جس نے ایک بڑی بحث کو جنم دیا تھا، جس کے بعد انہوں نے اپنی بات کی وضاحت کی تھی۔ تاہم حال ہی میں جب اس معاملے کے بارے میں ان سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ اسے پیچھے چھوڑ چکے ہیں اور اب آگے بڑھ چکے ہیں۔ چنئی سے تعلق رکھنے والے 59 سالہ عالمی شہرت یافتہ گلوکار و موسیقار نے پوڈکاسٹ کے دوران انٹرویو میں اپنے بیانات پر ہونے والے ردعمل پر کھلے انداز میں گفتگو کی اور کہا کہ دیکھیں زندگی میں آپ کو تیاری کرنی پڑتی ہے اور ہمیں ہر چیز کے لیے تیار رہنا ہوتا ہے۔ اپنی وضاحت کی جانب متوجہ ہوتے ہوئے انہوں نے گفتگو کو وہیں ختم کرنے اور کسی اور موضوع کی طرف بڑھنے پر زور دیا اور کہا ہم سب جانتے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments