National

مسلمانی جے پی کو ووٹ نہیں دیتے اسی لئےمرکزی کابینہ میں نہیں ہے کوئی مسلم وزیر: کیرالہ بی جے پی صدر کادعوی

مسلمانی جے پی کو ووٹ نہیں دیتے اسی لئےمرکزی کابینہ میں نہیں ہے کوئی مسلم وزیر: کیرالہ بی جے پی صدر کادعوی

کیرالہ بی جے پی کے صدر اور سابق مرکزی وزیر راجیو چندر شیکھر نے بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس میں اس سوال کا جواب دیا کہ آخر مرکزی کابینہ میں کوئی مسلمان وزیر کیوں شامل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کی اصل وجہ یہ ہے کہ مسلمان بی جے پی کو ووٹ نہیں دیتے، اسی لیے پارٹی کے پاس مسلم رکنِ پارلیمنٹ موجود نہیں ہے۔ چندر شیکھر نے واضح کیا کہ بی جے پی کی پالیسیوں میں کسی قسم کا مذہبی امتیاز نہیں ہے، اور پارٹی کی تاریخ میں کئی مسلمان لیڈر وزیر رہ چکے ہیں۔ انہوں نے سابق وزراء شاہنواز حسین اور مختار عباس نقوی کے نام بطور مثال پیش کیے۔ ’’بھروسہ وہاں نہیں رہا۔ آخر وجہ کیا ہے؟ ہم نے کسی کو نقصان نہیں پہنچایا۔ اگر میں پوچھوں کہ مسلمان ہمیں ووٹ کیوں نہیں دیتے؟ وہ کانگریس کو کیوں ووٹ دیتے ہیں؟ کانگریس کو ووٹ دے کر کیا فائدہ ہوا ہے؟‘‘ راجیو چندر شیکھر کا کہنا تھا کہ بی جے پی نے کئی مرتبہ مسلمانوں کو ٹکٹ دیا، خاص طور پر بلدیاتی انتخابات میں، لیکن پھر بھی مسلم ووٹ بینک پارٹی کی طرف راغب نہیں ہوتا۔ کیرالہ میں بلدیاتی انتخابات دو مراحل میں 9 اور 11 دسمبر 2025 کو ہوں گے، جن میں ریاست کی تقریباً 1200 لوکل باڈیز میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ووٹوں کی گنتی 13 دسمبر 2025 کو ہوگی۔ کننور ضلع کی مٹننور میونسپلٹی اس مرتبہ انتخاب میں شامل نہیں ہوگی، کیونکہ یہاں انتخابات 2027 میں ہونے ہیں۔ راجیو چندر شیکھر کے مطابق بی جے پی کا مقصد ریاستی حکومت تبدیل کرنا نہیں بلکہ گورننس کے انداز میں تبدیلی لانا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’’کیرالہ کی 95 فیصد ترقیاتی کام مرکزی حکومت کی وجہ سے ہوئے ہیں۔‘‘ مزید کہا کہ کیرالہ کی ترقی رُکی ہوئی ہے، اسی لیے طلبہ بہتر تعلیم اور مواقع کیلئے ریاست سے باہر جا رہے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ : ’’ریاستی حکومت ترقی، قرض لیکر کرتی ہے، اور فنڈز کو غلط طریقے سے مختص کیا جاتا ہے۔‘‘

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments