National

’مسلمان رکشہ والا اگر 5 روپے مانگے تو 4 روپے دو، اسے خوب پریشان کرو‘، ہیمنت بسوا سرما نے دیا متنازعہ بیان، کانگریس ناراض

’مسلمان رکشہ والا اگر 5 روپے مانگے تو 4 روپے دو، اسے خوب پریشان کرو‘، ہیمنت بسوا سرما نے دیا متنازعہ بیان، کانگریس ناراض

آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے ایک بار پھر مسلمانوں کے تعلق سے انتہائی متنازعہ بیان دیا ہے۔ انھوں نے مسلم رکشہ والوں کو ’خوب پریشان‘ کرنے کا مشورہ عام لوگوں کو دیا ہے، جس پر کانگریس نے سخت اعتراض ظاہر کیا ہے۔ کانگریس نے جمعرات (29 جنوری) کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اس کے متعلق ایک پوسٹ کی، جس میں لکھا کہ ’’آسام کے وزیر اعلیٰ آئین کا حلف لے کر آئین کی دھجیاں اڑا رہے ہیں اور ملک میں نفرت کی بیج بو رہے ہیں۔‘‘ کانگریس نے ہیمنت بسوا سرما کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ’’کوئی مسلمان رکشہ والا اگر 5 روپے مانگے تو اسے 4 روپے دو... خوب پریشان کرو۔‘‘ کانگریس نے ہیمنت بسوا سرما کے بیان پر سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ گھٹیا بیان آسام کے وزیر اعلیٰ اور نریندر مودی کے لاڈلے ہیمنت بسوا سرما کا ہے۔ ہیمنت بسوا سرما آئین کی دھجیاں اڑا رہے ہیں، ملک میں نفرت کی بیج بو رہے ہیں۔ یہ بی جے پی-آر ایس ایس کی نفرتی سوچ ہے۔ یہ بیان نہ صرف بیہودہ ہے بلکہ بابا صاحب کے آئین اور ہماری گنگا-جمنی تہذیب پر براہ راست حملہ ہے، جس نے ہر ہندوستانی کو یکساں حق دیا ہے۔ ہیمنت بسوا سرما کے اس شرمناک عمل کے لیے نریندر مودی اور بی جے پی کو پورے ملک سے معافی مانگنی چاہیے۔‘‘ واضح رہے کہ آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے منگل (27 جنوری) کو کہا کہ ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظر ثانی (ایس آئی آر) کی وجہ سے کسی بھی آسام کے شہری کو کوئی پریشانی نہیں ہو رہی ہے، بلکہ صرف ’میاں‘ (بنگلہ زبان بولنے والے مسلم) لوگوں کو ہی اس عمل سے دقت ہو رہی ہے۔ ڈِگبوئی میں ایک پروگرام کے دوران انہوں نے کہا کہ ’میاں‘ طبقہ کے لوگوں کو ریاست میں ووٹ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ہیمنت بسوا سرما نے کہا کہ ’’ہاں، ہم میاں طبقہ کا ووٹ چرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہیں ہمارے ملک میں نہیں، بلکہ بنگلہ دیش میں ووٹ دینا چاہیے۔ ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے انتظام کر رہے ہیں کہ وہ آسام میں ووٹ نہ دے سکیں۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے پوچھا کہ ’’اگر میاں طبقہ کو اس تعلق سے پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تو ہمیں کیوں فکر مند ہونا چاہیے؟‘‘

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments