National

مسلم پرسنل لا بورڈ کا احتجاجی پروگرام ملتوی، دہلی حکومت پر اجازت منسوخ کرنے کا الزام

مسلم پرسنل لا بورڈ کا احتجاجی پروگرام ملتوی، دہلی حکومت پر اجازت منسوخ کرنے کا الزام

نئی دہلی(:جیسا کہ اندیشہ ظاہر کیا جارہا تھا ،آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی دہلی کے رام لیلا گراؤنڈ پر 16 نومبر کو وقف ترمیمی ایکٹ کے خلاف ہونے والی مجوزہ ریلی ملتوی کردی گئی ہے ـاس کی داخلی اور خارجی دونوں وجوہات ہیں ـ بورڈ کے اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ دراصل دہلی نگر نگم نے دی گئی اجازت کو منسوخ کردیا ،اس کا کہنا ہے کہ ان تاریخوں میں دہلی سرکار کا ایک پروگرام ہورہا ہے جس میں وزیر اعظم کی شرکت ہونی ہے ،اس لیے اور بھی کئی پروگراموں کی اجازت منسوخ کردی ہے ـ,اس خبر سے بورڈ کو یقینی طور پر دھچکا لگا ہے ،بورڈ زور شور سے تیاریاں کررہا تھا ،اخبار میں اشتہار دے جارہے تھے ,سوشل میڈیا پر لوگوں کو شرکت کی ترغیب دی جارہی تھی ،یہ بھی دعویٰ ہے کہ یوپی میں بعض مقامات پر بسوں کی بکنگ ہوگئی تھی ،امید پورٹل بیداری ورکشاپوں میں سولہ نومبر کی ریلی میں شرکت کی اپیل کی جارہی تھی ، اب اس پر فل اسٹاپ لگ جائے گا ویسے گزشتہ کئی دنوں سے یہ خبر گردش کررہی تھی کہ بورڈ کی ریلی ملتوی ہوسکتی ہے ، ذرائع کے مطابق کل رات بورڈ کے ذمہ داروں کی آن لائن میٹنگ ہوئی جس میں بدلتی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غوروخوض ہوا ،یقینی طور اس خبر کے باہر آنے سے تھوڑی مایوسی تو پھیلے گی ،اس قبل بھی بورڈ اپنے متعینہ پروگرام کی تاریخیں ملتوی کرتا رہا ہے،مگر اس مجبوری کو کیا کہا جائے ،یہ بورڈ کے ہاتھ میں نہیں تھا ـ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ریلی اب رمضان کے بعد ہوگی کیونکہ آنے والے دنوں میں سردی اور کہرے میں اضافہ ہوگا ،ایسی صورت میں سفر دشوار ہوگا ،چنانچہ رمضان بعد کا وقت مناسب ہوگا ابھی یہ حتمی فیصلہ تو نہیں ہے مگر لگتا ہے کہ بورڈ کر ارباب اور اس میں شامل جماعتیں اس کو منظور کرلیں گی ـ ریلی کے وقت ہر پہلے بھی کچھ تنظیموں کی طرف سے تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا ،

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments