National

مشرق وسطیٰ بحران: حکومتِ ہند کا بڑا فیصلہ، پیٹروکیمیکل مصنوعات پر تین ماہ کیلئے کسٹم ڈیوٹی مکمل معاف

مشرق وسطیٰ بحران: حکومتِ ہند کا بڑا فیصلہ، پیٹروکیمیکل مصنوعات پر تین ماہ کیلئے کسٹم ڈیوٹی مکمل معاف

نئی دہلی : نئی دہلی میں حکومتِ ہند نے جاری مشرق وسطیٰ بحران کے پیش نظر اہم معاشی فیصلہ لیتے ہوئے اہم پیٹروکیمیکل مصنوعات پر تین ماہ کیلئے مکمل کسٹم ڈیوٹی چھوٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ سی بی آئی سی (سی بی آئی سی) کے رکن سنجے منگل نے انٹر منسٹری بریفنگ کے دوران بتایا کہ یہ اقدام گھریلو صنعتوں کو مسلسل سپلائی فراہم کرنے، لاگت کے دباؤ کو کم کرنے اور سپلائی چین کو مستحکم رکھنے کیلئے کیا گیا ہے اس فیصلے سے متعدد صنعتوں کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا، جن میں پلاسٹک، پیکیجنگ، ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل، آٹو موبائل، کیمیکل اور مینوفیکچرنگ سیکٹر شامل ہیں۔ یہ اقدام صارفین کیلئے بھی قیمتوں میں استحکام کا باعث بن سکتا ہے۔ حکام کے مطابق اس رعایت سے حکومت کو تقریباً 1800 کروڑ روپے کا ریونیو نقصان ہوگا، تاہم موجودہ ایندھن کی صورتحال کے باعث حتمی اثرات کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔ حکومت نے اس فیصلے سے قبل مختلف وزارتوں، صنعتوں اور تجارتی اداروں سے مشاورت کی۔ اس اقدام کا مقصد قیمتوں میں استحکام لانا، سپلائی چین کو بہتر بنانا اور صنعتی پیداوار کو جاری رکھنا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ فیصلہ موجودہ عالمی حالات میں معیشت کو سہارا دینے کیلئے ایک عارضی مگر اہم قدم ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments