مِس یونیورس 2025 مقابلہ اس سال شدید تنازعات کا شکار رہا، کچھ امیدواروں کے واک آؤٹ، جج کے استعفے، میزبان کی برطرفی اور ایک امیدوار کے اسٹیج سے گرنے تک کے واقعات سامنے آئے، میکسیکو کی حسینا کے تاج پہننے کے باوجود الزامات کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اسی سلسلے میں مِس یونیورس فلسطین ندین ایوب نے ’Most Beautiful People‘ کیٹیگری میں ووٹوں کی گنتی کو غیر منصفانہ قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کیٹیگری میں، میں واضح برتری رکھتی تھی، مقابلے کے اختتام سے 30 منٹ پہلے تک میں نمایاں فرق سے آگے تھی، مگر صرف دو منٹ میں ایک دوسری امیدوار کے ووٹ اچانک 20 ہزار تک بڑھ گئے، ایسا اضافہ حقیقت نہیں ہے جب تک یہ اندرونی طور پر نہ کیا گیا ہو، کیٹیگری بند ہونے کے بعد بھی کسی کی جیت کا اعلان نہیں کیا گیا۔ ندین نے کہا کہ یہ ایوارڈ کی بات نہیں ہے، میرا سب سے بڑا اعزاز فلسطین کی نمائندگی ہے، میں اپنے لوگوں کی آواز بن کر سب سے بڑا تاج حاصل کر چکی ہوں، مگر ایک فلسطینی خاتون ہونے کے ناتے انصاف کے لیے کھڑی ہونا میں اپنا فرض سمجھتی ہوں۔ سوشل میڈیا صارفین نے بھی ندین کے مؤقف کی تائید کی، کئی صارفین نے بتایا کہ مِس یونیورس ایپ ہمارے ووٹ قبول نہیں کر رہی تھی، کریش ہو رہی تھی یا فری ووٹ استعمال کرنے سے روک رہی تھی۔ قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ پہلی بار 2025 میں مِس یونیورس میں فلسطین نے شرکت کی، ندین ایوب ٹاپ 30 تک پہنچ کر تاریخ کا حصہ بنیں۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟