مرزا پور، 22 اپریل: اتر پردیش میں مرزا پور ضلع کے ڈامنڈ گنج تھانہ علاقے میں بدھ کی رات ٹرک کی ٹکر سے ایک بولیرو کار میں آگ لگ گئی جس میں سوار مسافروں کے علاوہ ایک دیگر کار کے ڈرائیور اور ٹرک کے کلینر سمیت 11 افراد کی موت ہو گئی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ حادثہ تھانہ علاقے کی ڈامنڈ گنج پہاڑی پر بڑکا موڑ پر اس وقت پیش آیا جب پیچھے سے آرہے ایک بے قابو ٹرک نے بولیرو اور ایک کار کو ٹکر مار دی۔ ٹکر لگنے سے بولیرو میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں اس میں سوار کوئی بھی مسافر باہر نہیں نکل سکا۔ اس دوران ایک دوسری کار میں سوار ڈرائیور کی بھی موت ہونے کی اطلاع ہے ۔ حادثے میں ٹرک کا کنڈکٹر بھی ہلاک ہوا ہے ۔ واقعے میں11 مسافروں کی ہلاکت کی خبر ہے ۔ ذرائع کے مطابق یہ واقعہ رات تقریباً نو بجے مرزا پور-جبل پور قومی شاہراہ پر پیش آیا۔ مدھیہ پردیش کی جانب سے چنا لاد کر آنے والا ٹرک، جس کا ممکنہ طور پر بریک فیل ہو گیا تھا، گھاٹی سے اترنے والی بولیرو سے پیچھے سے ٹکراگیا۔ ٹکر اتنی زوردار تھی کہ بولیرو میں فوراً آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے خوفناک شکل اختیار کر لی۔ اسی دوران ٹرک کی ٹکر سے کار سوار کی بھی موت ہو گئی۔ آگ کی لپٹیں اتنی شدید تھیں کہ بولیرو میں سوار کوئی بھی شخص باہر نہیں نکل سکا اور تمام لوگ گاڑی کے اندر ہی پھنس گئے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیم نے سخت مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا، لیکن تب تک تمام سوار جھلس کر ہلاک ہو چکے تھے ۔ بتایا جاتا ہے کہ بولیرو میں سوار افراد ضلع پریاگ راج کے ہاٹا کے رہائشی تھے جو میہر دیوی کے درشن کر کے واپس آرہے تھے ۔ جائے وقوعہ پر ضلع مجسٹریٹ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ سمیت کئی اعلیٰ افسران کی موجودگی میں امدادی کارروائیاں جاری تھیں۔
Source: uni news
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات