آج مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور شری کرن رجیجو سے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ایک نمائندہ وفد کی ملاقات ہوئی۔ وفد نے متعدد مطالبات پر مبنی ایک میمورںڈم بھی وزیر موصوف کو پیش کیا۔ وفد نے زبانی گفتگو میں ان مشکلات اور تکنیکی مسائل کا تفصیل سے ذکر کیا جو امید پورٹل پر وقف کے رجسٹرڈ املاک کو اپلوڈ کرتے وقت پیش آئی تھیں، جس کے نتیجے میں لاکھوں املاک رجسٹرڈ نہیں ہوسکیں۔ وفد نے کہا کہ ویسے بھی جو املاک پہلے سے وقف بورڈ میں رجسٹرڈ ہیں ان کی اپلوڈنگ کی ذمہ داری وقف بورڈوں کی ہی ہونی چاہئے تھی اور اس کے لئے کم از کم دوسال کا وقت دیا جانا چاہئے تھا۔ لہذا ہمارا مطالبہ ہے جو املاک رجسٹرڈ ہونے سے رہ گئی ہیں ان کے اپلوڈنگ کی مدت میں کم از کم ایک سال کی توسیع کردی جائے۔ وفد نے مزید کہا کہ یقینا ہم سب مستعدی اور سچائی کے ساتھ پورٹل پر اپ لوڈ کرنے کے عمل کو مکمل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہمیں یقین ہے کہ اگر ابتدائی مدت میں ایک سال کی توسیع کردی جاتی ہے تو پھر مزید توسیع کے لئے ٹریبونل جانے کی ضرورت بھی نہیں پڑے گی اور صرف غیر معمولی صورتوں میں ہی ایسی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔ وزیر موصوف نے وفد کی باتوں کو بہت سنجیدگی اور غور سے سنا اور وعدہ کیا کہ وہ بہت جلد ان مشکلات و مسائل کا حل نکالیں گے۔ وفد میں بورڈ کے نائب صدر، جناب سید سعادت اللہ حسینی، جنرل سکریٹری مولانا محمد فضل الرحیم مجددی، ایگزیکٹیو ممبر و ممبر پارلیمنٹ جناب بیرسٹر اسد الدین اویسی، جناب محمد ادیب (سابق ایم پی) ممبر بورڈ، جمعیت علمائے ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمد حکیم الدین قاسمی، جنرل سکریٹری جمعیت علمائے ہند، دہلی مفتی عبدالرازق ، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ممبران جناب فضیل احمد ایوبی ایڈووکیٹ، جناب حکیم محمد طاہر ایڈووکیٹ اور محترمہ نبیلہ جمیل ایڈووکیٹ شامل تھیں۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو