مرکزی حکومت نے قومی گیت ’وندے ماترم‘ کے متعلق نئی گائیڈ لائن جاری کی ہیں۔ ایسے میں اب قومی ترانہ ’جن گن من‘ سے پہلے قومی گیت ’وندے ماترم‘ بجے گا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق حکومت نے سرکاری تقریبات کے مواقع پر ’وندے ماترم‘ کے 6 بند والے ورژن کو بجانے یا گانے کو لازمی قرار دیا ہے۔ اس کا کل دورانیہ 3 منٹ 10 سیکنڈ کا ہوگا۔ نئی گائیڈلائن کے مطابق یہ قومی پرچم لہرانے، تقریبات میں صدر جمہویہ کی آمد، ان کی تقاریر یا ملک کے نام خطاب سے قبل یا بعد میں لازمی طور پور نافذ کیا گیا ہے۔ اسی کے ساتھ سرکاری تقریبات، سرکاری اسکولوں میں ہونے والی تقریبات یا دیگر رسمی پروگراموں میں ’وندے ماترم‘ بجایا یا گایا جائے گا۔ گائیڈلائن کا ایک خاص پہلو یہ ہے کہ جب بھی کسی تقریب میں وندے ماترم اور قومی ترانہ دونوں ہوں تو پہلے قومی گیت گایا جائے گا اور اس کے بعد قومی ترانہ۔ گائیڈلائن میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس دوران سب کا احترام میں کھڑا ہونا ضروری ہوگا۔ ساتھ ہی وزارت داخلہ نے تعلیمی اداروں سے یہ بھی کہا ہے کہ وہ روزانہ اسکول میں ’پرارتھنا‘ یا ضروری تعلیمی پروگرام میں ’وندے ماترم‘ گیت کو فروغ دیں۔ حالانکہ نئی گائیڈلائن میں سینما ہال کو اس سے دور رکھا گیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ فلم شروع ہونے سے قبل سینما گھروں میں ’وندے ماترم‘ بجانا اور کھڑا رہنا ضروری نہیں ہوگا۔ واضح رہے کہ وزارت داخلہ قومی گیت کے پروٹوکول کو قومی ترانے کے قریب لانے کے امکان کا بھی جائزہ لے رہی ہے، جس میں کھڑے ہونے اور احترام کے دیگر اشاروں سے متعلق توقعات بھی شامل ہیں۔ تاہم اس سلسلے میں اب تک کوئی حتمی آئینی ترمیم یا قانونی التزام متعارف نہیں کروایا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ قومی گیت ’وندے ماترم‘ کو بنکم چندر چٹرجی نے 7 نومبر 1875 کو اکشے نومی کے موقع پر لکھا تھا۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو