National

مرکزی بجٹ 2026 آج پارلیمنٹ میں ہوگا پیش

مرکزی بجٹ 2026 آج پارلیمنٹ میں ہوگا پیش

نئی دہلی: مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن آج یکم فروری کو مرکزی بجٹ 2026-27 پارلیمنٹ میں پیش کریں گی۔ اس بجٹ کو خاص اہمیت حاصل ہے کیونکہ گزشتہ ایک دہائی میں پہلی مرتبہ بجٹ اتوار کے دن پیش کیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی نرملا سیتارمن ملک کی ایسی پہلی خاتون وزیر خزانہ بن جائیں گی جو مسلسل نویں مرتبہ بجٹ پیش کریں گی۔ بجٹ 2026 کے لیے ملک بھر میں عوام، مڈل کلاس، صنعت، سرمایہ کاروں اور ماہرین اقتصادیات میں زبردست جوش اور توقعات پائی جا رہی ہیں۔ ہر کسی کی نظریں اس بات پر مرکوز ہیں کہ بجٹ میں عام آدمی کو مہنگائی اور ٹیکس کے بوجھ سے بڑی راحت ملے گی یا نہیں۔ یہ نرملا سیتارمن کا مسلسل نواں بجٹ ہوگا۔ انہوں نے 2019 میں اپنی پہلی بجٹ تقریر کے دوران چمڑے کے روایتی بریف کیس کی جگہ لال کپڑے میں لپٹا ’بہی کھاتہ‘ متعارف کرا کے بھی روایت توڑی تھی۔ اس سال کا بجٹ بھی گزشتہ چار برسوں کی طرح پیپر لیس ہوگا۔ ذرائع کے مطابق بجٹ 2026 میں بھی حکومت بنیادی ڈھانچے پر توجہ برقرار رکھتے ہوئے 10 سے 15 فیصد اضافے کا اعلان کر سکتی ہے، کیونکہ نجی شعبہ اب بھی محتاط رویہ اپنائے ہوئے ہے۔ اس کے علاوہ صحت، تعلیم اور جی آر اے ایم جی جیسے اہم سماجی منصوبوں پر اخراجات بھی توجہ کا مرکز ہوں گے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments