مرکزی حکومت نے مردم شماری 2027 کے تحت ذات پر مبنی مردم شماری کے متعلق پیدا ہوئے تعطل کو ختم کر دیا ہے۔ حکومت نے واضح کر دیا ہے کہ مردم شماری کے دوسرے مرحلہ میں ذات سے متعلق معلومات جمع کی جائے گی۔ اس کے متعلق وزیر مملکت برائے داخلہ امور نتیانند رائے نے پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دیا۔ انہوں نے بتایا کہ مردم شماری کے پہلے مرحلہ میں ہاؤس لسٹنگ آپریشن (ایچ ایل او) کا کام ختم ہوگا۔ اس کے تحت اس مرحلہ میں ہر گھر کی رہائشی حالت، جائیداد، سہولیات اور بنیادی ڈھانچے جیسی معلومات جمع کی جائیں گی۔ نتیانند رائے نے بتایا کہ حکومت نے مردم شماری کے پہلے مرحلہ سے متعلق سوالات 22 جنوری 2026 کو نوٹیفائی کر دیا ہے۔ اس کے بعد دوسرا مرحلہ آبادی کی گنتی (پی ای) کا ہوگا۔ اس میں ہر ایک شخص سے متعلق آبادیاتی، سماجی، معاشی، ثقافتی اور دیگر ذاتی معلومات لی جائیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسی مرحلہ میں ذات پر مبنی مردم شماری بھی کی جائے گی۔ وزیر مملکت برائے داخلہ امور نے بتایا کہ ذات پر مبنی مردم شماری کے متعلق کئی ریاستوں اور تنظیموں سے مشورے اور مطالبات موصول ہوئے ہیں، جن میں تمل ناڈ ریاست کی جانب سے بھیجے گئے عرضداشت بھی شامل ہیں۔ نتیانند رائے نے ان مطالبات اور ذات پر مبنی مردم شماری کے متعلق پیدا ہونے والے تعطل کو دور کرتے ہوئے کہا کہ دوسرے مرحلہ کے لیے سوالنامہ، جس میں ذات سے متعلق سوالات بھی شامل ہوں گے، مردم شماری شروع ہونے سے پہلے طے کر کے نوٹیفائی کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پورا عمل طے شدہ قواعد اور مقرر کردہ طریقہ کار کے مطابق کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ طویل عرصہ سے ذات پر مبنی مردم شماری کے متعلق ملک میں سیاسی اور سماجی بحث چل رہی تھی، کیونکہ ذات پر مبنی مردم شماری کے سلسلے میں پالیسی اور تکنیکی میکانزم اب تک حتمی طور پر سامنے نہیں آئی تھی۔ ماہرین اور عدلیہ نے بھی کہا تھا کہ ڈیٹا کی تصدیق اور قابل اعتماد رپورٹنگ کو یقینی بنانے کے لیے اضافی جانچ پڑتال کے طریقے بنانے ہوں گے۔
Source: Social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو