National

مردہ بہن کی باقیات بینک لے جانے کا معاملہ، کانگریس کی مودی حکومت پر چڑھائی

مردہ بہن کی باقیات بینک لے جانے کا معاملہ، کانگریس کی مودی حکومت پر چڑھائی

اڈیشہ میں انسانیت کو شرمسار کرنے والا ایک ایسا معاملہ سامنے آیا ہے، جس نے بینک افسران کو تو کٹہرے میں کھڑا کر ہی دیا ہے، انتظامیہ پر بھی سوال کھڑے کر دیے ہیں۔ مذکورہ افسوسناک واقعے پر کانگریس نے مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جیتو منڈا نامی شخص سے بینک کے افسروں نے کہا کہ اس کی بہن کے اکاؤنٹ میں موجود رقم بہن کے ہاتھوں میں ہی دی جائے گی۔ اس شرط کو پورا کرنے کے لیے بھائی نے مردہ بہن کی لاش اپنے کاندھوں پر اُٹھائی اور بینک پہنچ گیا۔ افسوسناک ویڈیو تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ کانگریس نے بھی اس ویڈیو کو ’ایکس‘ پر شیئر کیا ہے اور جیتو منڈا کے لئے اپنی ہمدردی ظاہر کی ہے۔ کانگریس نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ”اڈیشہ کا یہ واقعہ انسانیت کو شرمسار کرتا ہے۔ جیتو منڈا کو اپنی بہن کی لاش کندھے پر لاد کر بینک جانے کو مجبور ہونا پڑا۔ جیتو کی بہن کے اکاؤنٹ میں صرف 19300 روپے تھے، جسے نکالنے جیتو جب دیہی بینک پہنچے تو ان سے کہا گیا کہ اپنی مری ہوئی بہن کو لے کر آؤ۔ ساتھ ہی تمام کاغذات مانگے۔ ایسے میں مجبور ہو کر جیتو نے یہ قدم اٹھایا۔“ کانگریس نے سوشل میڈیا پوسٹ میں مودی حکومت کے بنائے گئے سسٹم کو ہدف تنقید بناتے ہوئے لکھا ہے کہ ”جس ملک میں حکومت امیروں کا 16 لاکھ کروڑ روپے کا قرض چٹکیوں میں معاف کرتی ہے، اس ملک میں جیتو جیسے غریبوں کو 19 ہزار روپے کے لیے اس قدر پریشان کیا جاتا ہے۔“ کانگریس نے لکھا کہ ”یہ حادثہ ملک کے اصل حالات کو ظاہر کرتا ہے۔ وہ حالات جہاں غریبوں کی سماعت نہیں ہے۔ سسٹم پوری طرح سے امیروں کے قبضہ میں ہے۔“

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments