اترپردیش کے مرادآباد شہر واقع مصروف بدھ بازارعلاقے کی نیو کلاک مارکیٹ میں ہفتہ کی رات اچانک آگ لگ لگنے سے افراتفری مچ گئی۔ اطلاع کے مطابق شیو شکتی کلاتھ ہاؤس کی دکان میں آگ لگی تھی۔ یہ دکان تقریباً 25 سال پرانی بتائی جاتی ہے اورعلاقے کی ایک مشہور ہول سیل کپڑے کی دکان بتائی جارہی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق بازار بند ہونے کے بعد دکان کے اندرسے دھواں اٹھتا ہوا دیکھا گیا۔ چند ہی منٹوں میں آگ نے خوفناک شکل اختیار کر لی جس سے اندر موجود ریڈی میڈ گارمنٹس اور کپڑوں کا ذخیرہ جل کر راکھ ہوگیا۔ واردات کے بعد آس پاس کے دکانداروں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کوشش کی اور فائر بریگیڈ کو اطلاع دی۔ کچھ ہی دیر میں فائر فائٹرز پہنچ گئے اور سخت مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ آگ اتنی بھیانک تھی کہ آگ کے شعلے دکان کے باہر بھی دکھائی دے رہے تھے۔ خوش قسمتی سے واردات کے وقت بازار میں بھیڑ کم تھی جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حالانکہ بازار کے علاقے میں کافی دیر تک افراتفری کا ماحول رہا۔ ابتدائی اندازوں کے مطابق آتشزدگی کی واردات میں تقریباً 70 سے 80 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ دکان میں کپڑے کا ایک بڑا ذخیرہ تھا جو مکمل طور پر جل کر راکھ ہو گیا۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ آگ سے مالک کو بڑا مالی جھٹکا لگا ہے۔ مقامی تاجروں نے انتظامیہ سے بازار کے علاقے میں فائر سیفٹی کے اقدامات کو مضبوط کرنے اور رات کے وقت گشت بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس اور فائر ڈپارٹمنٹ فی الحال معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو