Entertainment

موت کی افواہوں پر شکتی کپور کا ویڈیو پیغام جاری

موت کی افواہوں پر شکتی کپور کا ویڈیو پیغام جاری

بالی ووڈ کے معروف اداکار شکتی کپور نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اپنی موت کی افواہوں کو سختی سے مسترد کر دیا۔ 73 سالہ اداکار نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے مداحوں کو یقین دلایا ہے کہ بالکل خیریت سے ہوں۔ ویڈیو میں شکتی کپور نے کہا ہے کہ ہیلو ایوری ون، میری موت کی خبر مکمل طور پر جھوٹی ہے، میں بالکل صحت مند اور خوش ہوں۔ انہوں نے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ براہِ کرم ان افواہوں کو نظر انداز کریں۔ اداکار نے جامنی رنگ کی شرٹ پہنے نہایت پرسکون انداز میں گفتگو کی اور ساتھ ہی ان افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ بھی دیا جنہوں نے یہ جھوٹی خبر پھیلائی۔ انہوں نے کہا کہ میں اس معاملے پر سائبر کمپلینٹ درج کروانے جا رہا ہوں کیونکہ یہ بالکل درست عمل نہیں ہے۔ واضح رہے کہ شکتی کپور اپنے ولن اور کامیڈی کرداروں کے باعث بالی ووڈ میں ایک منفرد پہچان رکھتے ہیں، وہ حال ہی میں دو بالی ووڈ فلموں میں نظر آئے تھے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments