Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

موساد اور فوج کو ایرانی حکومت کا تختہ الٹنے کی ہدایت دی: نیتن یاہو کا اعتراف

Admin
By Admin
Oct 26, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

SAHLBONI LAND CSE MEIN ABHISHEK BANERJEE KE PA SUMIT ROY GIRAFTAR, APEX COURT SE NTICIPATORY BAIL HUI KHARIJ

موساد اور فوج کو ایرانی حکومت کا تختہ الٹنے کی ہدایت دی: نیتن یاہو کا اعتراف
موساد اور فوج کو ایرانی حکومت کا تختہ الٹنے کی ہدایت دی: نیتن یاہو کا اعتراف — October 26, 2026
اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ میں نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد اور اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) کو ایرانی حکومت کا تختہ الٹنے کی ہدایت دی ہے۔

اسرائیلی چینل 14 کے مطابق انہوں نے خبردار کیا ہے کہ ماضی میں فوجی حملوں کے باوجود تہران اب بھی جوہری خطرہ بن سکتا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کو گزشتہ روز انٹرویو دیتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا تھا کہ ہمارے پاس اسرائیل کے لیے ایک روشن مستقبل یقینی بنانے کا موقع ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ایران پر حملے کیے ہیں لیکن وہ ایک زخمی بچھو کی طرح آخری بار ڈنک مار کر ہمیں نقصان پہنچا سکتا ہے۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم نے یہ بھی کہا کہ ہم نے ایران پر پہلے بھی حملے کیے ہیں اور ہم دوبارہ بھی حملے کریں گے۔

اسرائیلی رہنما نے اپنے سیاسی مخالفین کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ہم ایران کے جوہری پروگرام کا خاتمہ نہیں کر سکیں گے۔

ادھر اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال ضمیر نے ایران سے متعلق نیتن یاہو کے حکم کی مخالفت کر دی۔

اسرائیلی ٹی وی چینل 12 نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے سربراہ نے وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے ایران سے متعلق فوجی کارروائی کے حکم پر عمل درآمد کی مزاحمت کی ہے۔

اسرائیلی نشریاتی ادارے کے مطابق ایال ضمیر نے گزشتہ روز نیتن یاہو سے مطالبہ کیا کہ وہ ایران کیخلاف کارروائی کی قانونی منظوری کے لیے تحریری اور دستخط شدہ اجازت نامہ فراہم کریں۔

فوجی ذرائع نے اس خدشے کا اظہار بھی کیا کہ نیتن یاہو کی حکومت ایران کے ساتھ کشیدگی کو سیاسی فائدے کے لیے استعمال کر سکتی ہے تاہم، نام ظاہر نہ کرنے والے سیاسی ذرائع نے اس رپورٹ کی تردید کی ہے۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ میں نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد اور اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) کو ایرانی حکومت کا تختہ الٹنے کی ہدایت دی ہے۔...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn