بالی ووڈ اداکارہ مونی رائے اور دبئی کے بزنس مین سوراج نمبیار نے شادی کے چار سال بعد بلآخر علیحدگی کا اعلان کر دیا۔ دونوں نے سوشل میڈیا پر مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مرحلے کو ’نجی اور خوش اسلوبی‘ سے طے کرنا چاہتے ہیں اور عوام و میڈیا سے پرائیویسی اور عزت دینے کی درخواست کرتے ہیں۔ مونی اور سوراج نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کے بارے میں ’جھوٹی کہانیاں اور من گھڑت بیانیے‘ زیر گردش ہیں جو حقیقت کی عکاسی نہیں کرتے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم نے سوچ سمجھ کر اپنی ذاتی ترجیحات پر غور کیا اور علیحدہ راستوں پر آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم اس مرحلے کو نجی طور پر اور باہمی احترام کے ساتھ طے کرنا چاہتے ہیں۔‘ اس میں مزید کہا گیا کہ دونوں مستقبل میں اپنی دوستی کو قائم رکھنے کی کوشش کریں گے۔ مونی نے پوسٹ کے ساتھ کیپشن میں جھوٹی خبریں پھیلانے سے باز رہنے کی اپیل بھی کی۔ یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب کئی دنوں سے ان کے تعلقات کے حوالے سے قیاس آرائیاں جاری تھیں۔ رپورٹس کے مطابق دونوں نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو اَن فالو کر دیا تھا جبکہ بعد میں مونی کی جانب سے تصاویر ڈیلیٹ یا آرکائیو کرنے اور سوراج کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ ہونے کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
راجپال یادیو معصوم اور بےگناہ ہیں، ایک جال میں پھنس گئے تھے، پریا درشن
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟

فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود