بالی ووڈ اداکارہ مونی رائے اور ان کے شوہر سوراج نمبیار کے درمیان علیحدگی کی افواہیں زور پکڑ گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو اَن فالو کر دیا ہے، جس کے بعد سوراج نے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہی ڈیلیٹ کر دیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ مونی کی قریبی دوست اور اداکارہ دیشا پٹانی نے بھی سوراج کو اَن فالو کردیا، جس سے قیاس آرائیاں مزید بڑھ گئی ہیں۔ مونی اور سوراج نے 2022 میں ایک نجی تقریب میں شادی کی تھی، جس میں صرف قریبی رشتہ دار اور دوست شریک ہوئے تھے۔ شادی کے چار سال بعد اب دونوں کے درمیان دوریاں بڑھنے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ سوراج نے انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے سے پہلے اپنی شادی کی تصاویر بھی ہٹا دی تھیں، جبکہ مونی نے اب تک اپنی شادی اور ہنی مون کی تصاویر محفوظ رکھی ہیں۔ سوراج کے انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے سے قبل دیشا پٹانی نے بھی انہیں اَن فالو کر دیا تھا۔ دیشا اور مونی گزشتہ کئی برسوں سے قریبی دوست ہیں اور اکثر ایک ساتھ ڈنر پارٹیوں اور ٹرپس کی تصاویر شیئر کرتی رہی ہیں۔ دیشا نے مونی اور سوراج کی شادی میں بھی شرکت کی تھی اور انسٹاگرام پر نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔ سوراج نمبیار دبئی کے بزنس مین اور انویسٹمنٹ بینکر ہیں۔ انہوں نے لندن اسکول آف اکنامکس سے فنانشل اور مینجریل اکاؤنٹنگ کی تعلیم حاصل کی۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد انہوں نے دبئی میں اپنے والد کے کاروبار کو سنبھالا اور مختلف کمپنیوں کے اسٹریٹیجک ایڈوائزر کے طور پر بھی کام کرتے ہیں۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
راجپال یادیو معصوم اور بےگناہ ہیں، ایک جال میں پھنس گئے تھے، پریا درشن
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟

فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود