اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی ماتا کے حوالہ سے مبینہ توہین آمیز تبصرہ کرنے والے مولانا عبداللہ سالم قاسمی چترویدی نے اپنے ریمارکس پر ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی ہے۔ واضح ہو کہ مولانا کو بہار سے ایس ٹی ایف نے گرفتار کیا گیا۔ تھا ایک ویڈیو میں انہوں نے ہاتھ جوڑ کر اپنی غلطی پر معافی مانگی جب ان کو تھانے لایا جارہا تھا تو وہ بری طرح لنگڑا رہے تھے ہوسکتا ہے پولیس نے اپنے انداز میں “تفتیش” کی ہو ۔ براہ کرم مجھے معاف کر دیں، یوپی کے سی ایم۔ مولانا قاسمی نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا، "میں، عبداللہ سالم قاسمی، اپنے جرم کا اعتراف کرتا ہوں۔ میں نے بھاگلپور ضلع کی بستی میرانچل میں ایک سماجی اصلاحی پروگرام میں شرکت کی، میں نے ایک تقریر کی، اس دوران میں نے یوپی کے وزیر اعلیٰ کی ماتاُ کے بارے میں کچھ نازیبا الفاظ کہے، جو کہ میں اپنے منہ سے اس غلطی کو دہرانے کے لیے نہیں نکالوں گا۔ میں اپنے تمام ساتھیوں کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں: اپنی تقریر میں کوئی ایسی بات نہ کہو جس سے کسی فرد یا مذہب کو ٹھیس پہنچے اور اس سے سماجی ماحول خراب ہو۔ میں اپنی غلطی کے لیے معذرت خواہ ہوں۔ میں دوبارہ یہ غلطی نہیں کروں گا۔ میں اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ سے بھی معافی مانگتا ہوں کہ میرے قول یا فعل سے کسی قسم کی تکلیف ہوئی ہو۔ مجھے معاف کردیں قابل ذکر ہے کہ مولانا قاسمی پر رمضان کے مہینے میں اتر پردیش وزیر اعلی کے بارے میں توہین آمیز ریمارکس کا الزام تھا۔ ان کا ویڈیو 6 مارچ کو وائرل ہوا تھا۔ وائرل ویڈیو کے بعد اتر پردیش میں ہندو تنظیموں اور بی جے پی کے ارکان نے بلرام پور میں مقدمہ درج کر کے ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ پیر کی شام دیر گئے مولانا کو بہار کے پورنیہ ضلع کے دلمل پور چوک سے حراست میں لیا گیا۔این ڈی ٹی وی کے ان پٹ کے ساتھ
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات