نئی دہلی: جمعیۃ علماء ہند نے اپنی اصولی پالیسی کی روشنی میں جمعیۃ علماء آسام کے صدر، آل انڈیا یونائیٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (اے آئی یوڈی ایف) کے قومی صدراور سابق رکن پارلیمنٹ مولانا بدرالدین اجمل قاسمی سے حالیہ انتخابی مہم کے دوران ایک فرقہ پرست سیاسی جماعت کے ساتھ مبینہ اتحاد اوراعلانیہ حمایت کے سلسلے میں 24 گھنٹوں کے اندرتحریری وضاحت طلب کی ہے۔ جمعیۃ علماء ہند کے ناظم عمومی مولانا محمد حکیم الدین قاسمی کی جانب سے جاری کرہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جمعیۃ کے اکابررحمہم اللہ نے آزادی کے فوری بعد مجلس عاملہ کے تاریخی اجلاس منعقدہ 17۔ 18 اگست 1951، زیرصدارت شیخ الاسلام مولانا سیدحسین احمد مدنیؒ، انتخابات اورووٹ سے متعلق ایک واضح، اصولی اورغیرمبہم پالیسی منظورفرمائی تھی، جس کی توثیق بعد کے متعدد اجلاسوں میں بھی کی جاتی رہی ہے۔ جمعیۃ علماء ہند نے اپنی پالیسی میں طے کیا تھا کہ جمعیۃ کے اراکین اورذمہ داران کے لیے یہ لازم ہے کہ وہ کسی بھی فرقہ پرست جماعت سے کسی قسم کی وابستگی نہ رکھیں۔ اس کے برعکس انہیں صرف ایسی جماعتوں اورقوتوں کے ساتھ رہنے کی ہدایت دی گئی تھی، جوقومی یکجہتی، آئینی اقدار، جمہوری اصولوں اورتکثیری معاشرتی ڈھانچے کی بقا کی حامی ہوں۔ اس کے برعکس حالیہ انتخابی مہم میں مولانا بدرالدین اجمل قاسمی نے ایک فرقہ پرست پارٹی کے ساتھ سیاسی اتحاد اورہم نوائی کی ہے اوراس کی اعلانیہ حمایت حاصل کی ہے جوجمعیۃ علماء ہند کی پالیسی اوراس کے بنیادی اصولوں سے صریح انحراف ہے۔ اس پس منظرمیں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ 24 گھنٹوں کے اندراپنا تحریری جواب مرکزی دفترکوارسال کریں اوریہ واضح کریں کہ مذکورہ طرزِعمل کن مقاصد، حالات اوربنیادوں پراختیارکیا گیا۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات