Activities

مولانا آزاد کے یوم پیدائش پر 11 نومبر کو کشن گنج میں تقریب کا انعقاد ایک اچھا اقدام ہے۔  ڈاکٹر ثریا ترنم

مولانا آزاد کے یوم پیدائش پر 11 نومبر کو کشن گنج میں تقریب کا انعقاد ایک اچھا اقدام ہے۔ ڈاکٹر ثریا ترنم

کشن گنج9 نومبر (مشرق نیوز سروس۔سلی گوڑی بیورو)اوریکل انٹرنیشنل اسکول اینڈ ہاسٹل چکلا کشن گنج میں ہندوستان کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش 11 نومبر کو قومی یوم تعلیم کے موقع پر پروگرام بڑی دھوم دھام سے منعقد کیا جا رہا ہے۔جس پر آج بہادر گنج روڈ بلاک چوک کے قریب اے ایس ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اصغر عالم اور ڈاکٹر ثریا ترنم نے مذکورہ پروگرام کی انتظامی کمیٹی کے تمام ممبران کو مبارکباد دی۔مذکورہ پروگرام کی مہمان اعزازی ڈاکٹر ثریا ترنوم نے کہا کہ آج کے دور میں مولانا ابوالکلام آزاد کی شخصیت ان کی خدمات اور ان کے کارناموں کو عام کرنا بہت ضروری ہے۔اس موقع پر سماجی کارکن حاجی علی رضا صدیقی اور اوریکل انٹرنیشنل اسکول کے ڈائریکٹر سفیرالدین الدین راہی اے ایس ہسپتال پہنچے اور ڈاکٹر اصغر عالم اور ڈاکٹر ثریا ترنوم کو دعوتی کارڈ دئیے۔مذکورہ تقریب میں کئی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔ اس موقع پر کشن گنج اور آس پاس کے اسکولوں اور مدارس کے بچوں کے درمیان مولانا آزاد کی سوانح اور خدمات پر تقریری مقابلہ بھی منعقد کیا جا رہا ہے، اس موقع پر کشن گنج میں پروگرام کو لے کر کافی جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔ مینجمنٹ کمیٹی کے رکن حاجی علی رضا صدیقی نے بتایا کہ پروگرام 11 نومبر کو دو سیشنز میں منعقد کیا جائے گا جس میں پہلا سیشن دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک جبکہ دوسرا سیشن شام 5 بجے سے رات 8 بجے تک منعقد ہوگا۔ ڈاکٹر ثریا ترنم نے اس پروگرام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرام کا انعقاد بہت ضروری ہے تاکہ نئی نسل کو ہمارے قومی ہیروز کی خدمات اور کارناموں سے روشناس کرایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ یہ جان کر اچھا لگا کہ مولانا ابوالکلام آزاد کو مذکورہ پروگرام میں تفصیل سے اجاگر کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کی خدمات اور کارناموں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے۔کیونکہ انہوں نے ملک کے مفاد میں جو کام کیا ہے وہ ہمارے لیے ہمیشہ متاثر کن رہے گا۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments