National

’’مودی ہے تو ممکن ہے‘‘گانے پر عوام کا غصہ، ایک لاکھ سے زائد ڈس لائکس

’’مودی ہے تو ممکن ہے‘‘گانے پر عوام کا غصہ، ایک لاکھ سے زائد ڈس لائکس

نئی دہلی: وزیرِ اعظم نریندر مودی کے سیاسی سفر کے 25 سال مکمل ہونے پر جہاں بی جے پی قائدین اور حامی سوشل میڈیا پر مبارکبادیں دے رہے ہیں، وہیں مودی کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ریلیز کیا گیا ایک گیت اب تنازع کا سبب بن گیا ہے۔ بالی ووڈ کی معروف میوزک کمپنی ٹی سیریز نے حال ہی میں “مودی ہے تو ممکن ہے” کے عنوان سے ایک خصوصی گیت جاری کیا۔ اس گانے میں مودی کے سیاسی وژن، قیادت اور حکومت کی کامیابیوں کی تعریف کی گئی ہے۔ لیکن اس گانے نے عوام میں خاصی ناراضی پیدا کر دی۔ نیٹیزنز کا کہنا ہے کہ یہ گیت ’’سیاسی پروپیگنڈا‘‘ ہے، جسے عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے تیار کیا گیا۔ بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے وزیراعظم پر الزام لگایا کہ گزشتہ گیارہ برسوں میں وہ صرف تشہیر پر اربوں روپے خرچ کر چکے ہیں۔ یوٹیوب پر جاری ہونے کے ایک ہفتے کے اندر ہی اس گانے کو شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔ اب تک اس ویڈیو کو صرف چودہ ہزار لائکس ملے ہیں، جب کہ ایک لاکھ سے زائد ڈس لائکس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین اس اعداد و شمار کو مودی مخالف رجحان کی ایک بڑی مثال قرار دے رہے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ عوامی مخالفت میں اضافہ دیکھتے ہوئے، ویڈیو کے منتظمین نے یوٹیوب پر ’’ڈس لائک کاؤنٹ‘‘ کو ہائیڈ کر دیا، جس سے صارفین مزید برہم نظر آئے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments