National

مودی مایوسی اور ناامیدی کا شکار ہو کر جھوٹ کے ذریعے ملک کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: کھرگے

مودی مایوسی اور ناامیدی کا شکار ہو کر جھوٹ کے ذریعے ملک کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: کھرگے

نئی دہلی، 18 اپریل : کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ہفتہ کے روز کے خطاب کو مایوسی سے بھرپور قرار دیتے ہوئے اسے جھوٹ کا پلندہ کہا اور الزام لگایا کہ ناامید وزیر اعظم اب ملک کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مسٹر کھرگے نے وزیر اعظم کے خطاب پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تقریر مایوسی اور ناامیدی سے بھری ہوئی تھی، کیونکہ ان کے پاس گزشتہ 12 برسوں میں کیے گئے کاموں کو دکھانے کے لیے کوئی ٹھوس چیز نہیں ہے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مسٹر مودی نے قوم سے سرکاری خطاب کو سیاسی تقریر میں تبدیل کر دیا، جو الزامات اور جھوٹے حقائق سے بھری ہوئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ضابطہ اخلاق پہلے ہی نافذ ہے ، اس کے باوجود وزیر اعظم نے سرکاری مشینری کا غلط استعمال کرتے ہوئے اپنے مخالفین پر حملہ کیا، جو جمہوریت اور آئین کے ساتھ سنگین ناانصافی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ "مسٹر مودی نے اپنی تقریر میں کانگریس کا 59 مرتبہ ذکر کیا جبکہ خواتین کا نام مشکل سے چند بار لیا، جس سے ان کی ترجیحات واضح ہو جاتی ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیے خواتین نہیں بلکہ کانگریس پر تنقید اولین ترجیح ہے ، کیونکہ کانگریس ہمیشہ درست م¶قف پر کھڑی رہی ہے ۔ کانگریس نے ہمیشہ خواتین کے ریزرویشن کی حمایت کی ہے ۔ ہم وہی جماعت ہیں جس نے 2010 میں راجیہ سبھا میں خواتین ریزرویشن بل منظور کرایا تاکہ وہ ختم نہ ہو جائے ، لیکن بی جے پی اسے لوک سبھا میں منظور نہیں کرا سکی۔ 2023 میں بی جے پی حکومت نیا بل لے کر آئی، جس کی کانگریس نے حمایت کی اور وہ آج بھی موجود ہے ۔ اسے 16 اپریل کو نوٹیفائی کیا گیا، جب لوک سبھا حلقہ بندی سے متعلق آئینی ترمیمی بلوں پر غور کر رہی تھی۔ اپنی ہی قانون کو نافذ کرنے میں بی جے پی کو تین سال لگ گئے ، جو ان کی 'ناری شکتی' کے تئیں وابستگی کو ظاہر کرتا ہے ۔"

Source: UNI NEWS

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments