National

مودی کی تمل ناڈو ریلی سے پہلے ٹی ٹی وی دناکرن این ڈی اے میں واپسی، پیوش گوئل، پلانی سوامی سے ملاقات کی

مودی کی تمل ناڈو ریلی سے پہلے ٹی ٹی وی دناکرن این ڈی اے میں واپسی، پیوش گوئل، پلانی سوامی سے ملاقات کی

چنئی، 21 جنوری :امّا مکل منیترا کزگم (اے ایم ایم کے ) کے بانی ٹی ٹی وی دناکرن، جنہوں نے صرف پانچ ماہ قبل قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) سے "خیانت" کا الزام لگاتے ہوئے تعلقات توڑ دیے تھے ، بدھ کو دوبارہ انا دراوڑ منیترا کزگم (اے آئی اے ڈی ایم کے ) زیر قیادت این ڈی اے میں شامل ہو گئے ۔ یہ سیاسی پیش رفت وزیر اعظم نریندر مودی کے تمل ناڈو کے دورے اور آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے این ڈی اے کی انتخابی مہم کے آغاز سے محض دو دن پہلے ہوئی ہے ۔ این ڈی اے میں واپسی سے قبل مسٹر دناکرن نے مرکزی وزیر اور تمل ناڈو اسمبلی انتخابات کے لیے بی جے پی کے انچارج پیوش گوئل سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا، "ہم ماضی کے مسائل کو پارٹی کے مفادات اور تمل ناڈو کی مجموعی فلاح و بہبود پرحاوی نہیں ہونے دے سکتے ۔" شہر کے ایک ستارہ ہوٹل میں منعقدہ میٹنگ کے بعد دناکرن کو باضابطہ طور پر دوبارہ این ڈی اے میں شامل کیا گیا۔ اس موقع پر پارٹی کے کئی سینئر لیڈران بشمول تمل ناڈو بی جے پی کے ریاستی صدر اور قانون ساز پارٹی کے لیڈر نینار ناگیندرن موجود تھے ۔ اے ایم ایم کے کی این ڈی اے میں واپسی کا اے آئی اے ڈی ایم نے خیرمقدم کیا، جو ریاست میں آئندہ انتخابات کے لیے اتحاد کی قیادت کر رہی ہے ۔ مسٹر دناکرن نے میڈیا کو بتایا، "اماں (جے للیتا) کے سنہری حکمرانی کی واپسی کے لیے سمجھوتہ کرنا ہماری کمزوری نہیں ہے ۔ آج اماں کے تمام کارکن متحد ہورہے ہیں۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments