نئی دہلی 28 جون: وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ سیشلز کے دوران ہندستان اور سیشلز کے درمیان اسٹریٹجک، اقتصادی اور ترقیاتی تعاون کو نئی مضبوطی دیتے ہوئے دونوں ممالک نے دفاع، صحت، ڈیجیٹل ادائیگی، زراعت، خلا، سمندری نقل و حمل اور قانون نافذ کرنے سمیت مختلف شعبوں میں نو اہم معاہدوں پر دستخط کیے جبکہ کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز اور امدادی پیکیج کا بھی اعلان کیا گیاہے ۔ وزیر اعظم مودی اور سیشلز کے صدر پیٹرک ہرمینی کی دوطرفہ بات چیت کے بعد ان معاہدوں پر دستخط کیے گئے ۔ ہندستان نے سیشلز کو سمندری سکیورٹی اور دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط کرنے کے لیے ایک فاسٹ پٹرول ویسل، 10 یوٹیلیٹی گاڑیاں، لیزر ریڈیل کلاس کی پانچ کشتیاں اور کوسٹ گارڈ کے پی ایس جوراسٹر جہاز کے ری فٹ کا کام مکمل کر کے سونپا۔ اس کے علاوہ سیشلز کے ڈورنیئر طیارے کو جدید ترین گلاس کاک پٹ ٹیکنالوجی سے اپ گریڈ کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد اور ترقیاتی تعاون کے تحت ہندوستان نے سیشلز کو چھ ایمبولینس، 500 میٹرک ٹن چاول اور 8,500 ٹن سیمنٹ سونپی۔ وہیں دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کے 50 سال مکمل ہونے کے موقع پر ایک یادگاری لوگو بھی جاری کیا گیا اور پروفیشنل اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن سینٹر کا سنگ بنیاد ورچوئل ذریعہ سے رکھا گیا۔ ڈیجیٹل تعاون کے شعبے میں ہندوستان کے یونیفائیڈ پیمنٹس انٹرفیس (یو پی آئی) نظام کو سیشلز میں نافذ کرنے کے لیے این پی سی آئی انٹرنیشنل اور سیشلز کے مرکزی بینک کے درمیان معاہدہ ہوا۔ اس کے علاوہ جن ا¶شدھی اسکیم کے تحت سستی جینرک ادویات کی فراہمی، زرعی تحقیق و تعلیم، ملاحوں کی تربیت کے سرٹیفیکیشن کی شناخت، حوالگی معاہدہ، خلائی تعاون اور نئے قومی اسپتال کی تعمیر کی تیاریوں سے جڑے معاہدوں پر بھی دستخط کیے گئے ۔ دونوں ممالک نے خصوصی اقتصادی پیکیج کے تحت بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کو تیز کرنے کے لیے ایک امبریلا لائن آف کریڈٹ معاہدے پر بھی دستخط کیے ۔ ساتھ ہی سیشلز نے ہندوستان کی حمایت یافتہ کوالیشن فار ڈیزاسٹر ریزیلیئنٹ انفراسٹرکچر کی رکنیت حاصل کی۔ ان معاہدوں اور اعلانات کو بحر ہند خطے میں ہندوستان-سیشلز اسٹریٹجک شراکت داری کو نئی سمت دینے اور دفاع، سمندری سکیورٹی، ڈیجیٹل کنیکٹیوٹی، صحت اور پائیدار ترقی کے شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کی سمت میں اہم قدم مانا جا رہا ہے ۔
Source: uni news
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات