National

مودی حکومت ترقی کی رفتار میں رکاوٹ بنی: راہل گاندھی

مودی حکومت ترقی کی رفتار میں رکاوٹ بنی: راہل گاندھی

نئی دہلی، 02 مارچ:) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ملک نے ترقی کی جو رفتار متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) حکومت کے دوران حاصل کی تھی، وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت اس رفتار میں رکاوٹ بنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی قیادت والی حکومت نے غریبوں کو مضبوطی فراہم کرکے ملک کو ترقی کی راہ دکھائی لیکن مودی کی قیادت والی بی جے پی حکومت صرف اپنے دوستوں کے مفادات کی خدمت کر رہی ہے۔ مسٹر گاندھی نے کہا، "یو پی اے حکومت میں تیزی سے آگے بڑھتی ہندوستان کی معیشت کے لئے نریندر مودی 'اسپیڈ بریکر' بن گئے ہیں۔ کانگریس نے غریبوں کو بااختیار بنا کر ترقی کی رفتار تیز کی، جب کہ مسٹر مودی چند دوستوں کے فائدے کے لیے ملک کو کھوکھلا کر رہے ہیں۔ ملک کی مسلسل ترقی میں پالیسیوں کو اہمیت دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’پالیسیوں میں ہم وطنوں کو سب سے آگے رکھے بغیر ملک کی ترقی ناممکن ہے۔ بی جے پی حکومت اقتصادی محاذ پر کانگریس کے آس -پاس بھی نہیں ہے۔ اعداد و شمار اس کی گواہی دے رہے ہیں۔"

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments