نئی دہلی، 05 جنوری: عام آدمی پارٹی (آپ) کے رکن سندیپ پاٹھک نے پیر کو راجیہ سبھا میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت نے گزشتہ نو برسوں میں 100 لاکھ کروڑ روپے کا قرض لیا ہے، جب کہ 67 برسوں میں 14 وزرائے اعظم کی حکومتوں نے 55 لاکھ کروڑ کا قرض لیا ہے۔ مسٹر پاٹھک نے آج صدر جمہوریہ کے خطبے پر شکریہ کی تحریک پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کے دور اقتدار میں خاص طور پر دیہی علاقوں میں گزشتہ 45 برسوں میں سب سے زیادہ بے روزگاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی وہ حکومت سے بے روزگاری کے بارے میں سوال کرتے ہیں تو انہیں ایک ہی جواب ملتا ہے کہ یہ ایک مسلسل عمل ہے اور مشن موڈ میں کام جاری ہے۔ مسٹر پاٹھک نے کہا کہ حکومت بار بار 'ایک بھارت شریشٹھ بھارت' کا نعرہ دیتی ہے، لیکن اس کے لیے خاطر خواہ کام نہیں کیا جا رہا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ یہ محض 'نعرہ' ہی رہ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ریلوے کو بہتر کرنے کے بجائے چند منتخب اسکیمیں چلا کر صرف ایک روشن تصویر پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔ آپ کے رکن نے کہا کہ ملک کو بہتر بنانے کے لیے رام راجیہ کے تصور کو اپنانا ہوگا اور اس کے لیے ضروری ہے کہ سب مل کر ادارہ جاتی اصلاحات کے لیے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ امرتکال کے امکانات بے پناہ ہیں، لیکن کیا اس کے لیے خاطرخواہ کام ہو رہا ہے؟ انہوں نے کہا کہ ایک بہتر ہندوستان تبھی بنے گا جب سب کو ہر شعبے میں یکساں مواقع ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت 'پیچ ورک' کر رہی ہے، کچھ پیسہ ادھر اور کچھ وہاں لگا رہی ہے، لیکن سب یہ کچھ کرنے کے عمل میں ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کی حالت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ لوگوں کی کتنی انکم ہے، وہ کتنا خرچ کر رہے ہیں اور کتنی بچت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فی کس آمدنی کے معاملے میں ہندوستان بہت پیچھے ہے۔ مہنگائی اتنی زیادہ ہے کہ ہر شخص کی پلیٹ میں یکساں کھانا نہیں ہوتا۔ اشیائے خوردونوش کی افراط زر کی شرح تقریباً نو فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ آمدنی کم بڑھی ہے اور مہنگائی بہت زیادہ بڑھ گئی ہے، اس سے مہنگائی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
Source: uni news
مودی پانچ ممالک کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس
سیٹوں کی تقسیم کے بعد، ایس پی صدر اکھلیش یادو راہل گاندھی کی 'بھارت جوڑو نیا یاترا' میں شامل ہوئے
الیکشن سے عین قبل بہار ووٹر لسٹ کی خصوصی نظر ثانی نہیں ہونی چاہیے،سپریم کورٹ کا سخت تبصرہ
ناجائز تعلقات میں رکاوٹ،باپ کا قتل کرنے کے بعد بیٹی عاشق کے ساتھ فلم دیکھنے چلی گئی
دہلی این سی آر میں زلزلے کے تیز جھٹکے، دفتروں اور گھروں سے باہر بھاگے لوگ، افراتفری کا ماحول
سپریم کورٹ 14 جولائی کو نمیشا کی پھانسی پر روک لگانے کی درخواست پر سماعت کرے گی

سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ،بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی کا عمل رہے گا جاری،آدھارکارڈ کو بھی ماننے کا حکم
ٹینس کھلاڑی رادھیکا یادو کو والد نے گولی مار کر قتل کر دیا