National

مودی حکومت منریگا کو ختم کر رہی ہے ، نام بدلنا مہاتما گاندھی کے تئیں شدید نفرت کو ظاہر کرتا ہے : ایم کے اسٹالن

مودی حکومت منریگا کو ختم کر رہی ہے ، نام بدلنا مہاتما گاندھی کے تئیں شدید نفرت کو ظاہر کرتا ہے : ایم کے اسٹالن

چنئی، 15 دسمبر:تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے صدر ایم کے اسٹالن نے پیر کو الزام لگایا کہ نریندر مودی حکومت منریگا اسکیم کو ''ختم کرنے '' اور مالیاتی اختصاص میں کمی کر کے ''اسے ٹکڑوں میں تقسیم کرنے '' کی کوشش کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے اس پروگرام کا نام بدل کر ایک مشکل سنسکرت نام بابائے قوم کے تئیں دشمنی کی وجہ سے رکھا ہے ۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیر اعلیٰ نے مرکز کی این ڈی اے حکومت سے منریگا پروگرام کو ختم کرنے کی کوشش چھوڑنے کی اپیل کی- جو ہر سال 100 دن کی نوکری کی ضمانت دیتا تھا۔ انہوں نے کہا، ''غرور میں چور، بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت ایک ایسی اسکیم کو ختم کرنے پر تُلی ہے جس نے کروڑوں لوگوں کو غریبی کے چنگل سے باہر نکالا ہے اور انہیں عزت کی زندگی جینے کے قابل بنایا ہے ۔'' ان کے مطابق، مہاتما گاندھی کے تئیں بی جے پی کی شدیدنفرت نام بدلنے سے صاف ظاہر ہوتی ہے ۔ ''یہ بابائے قوم گاندھی جی کے تئیں دشمنی کی وجہ سے ہے کہ ایک مشکل سنسکرت نام تھوپا گیا ہے ۔'' وزیر اعلیٰ نے کہا کہ غریبی کو پوری طرح سے ختم کر کے تاریخ رقم کرنے کے لیے تمل ناڈو کو سزا دی جائے گی، صرف اس لیے کہ ریاست غریبی سے آزاد ہے ، ریاست کے لوگوں کو اس اسکیم کے تحت کم رقم مختص کی جائے گی۔ اب تک اس پروگرام کوپوری طرح سے مرکزی حکومت کی مالی مدد حاصل تھی، لیکن اب مرکز کی طرف سے صرف 60 فیصدرقم ہی مختص کی جائے گی، باقی رقم ریاستوں کو اپنے وسائل سے برداشت کرنا ہوگی۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments