National

مودی حکومت کانگریس حکمراں ریاستوں کو پریشان کرنے کے لیے گورنرس کو ’کٹھ پتلی‘ بنا رہی: کھڑگے

مودی حکومت کانگریس حکمراں ریاستوں کو پریشان کرنے کے لیے گورنرس کو ’کٹھ پتلی‘ بنا رہی: کھڑگے

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت پر ہفتہ کے روز ایک تقریب کے دوران گورنرس کو ’کٹھ پتلی‘ کی طرف استعمال کرنے کا سنگین الزام عائد کیا۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ مودی حکومت کانگریس حکمراں اور غیر بی جے پی حکمراں ریاستوں کی حکومتوں کو پریشان کرنے کے لیے گورنرس کو ’کٹھ پتلی‘ بنا رہی ہے۔ آئندہ سبھی انتخابات میں بی جے پی کے خلاف ووٹ کرنے کی عوام سے گزارش کرتے ہوئے کھڑگے نے متنبہ کیا کہ ایسا نہ کرنے پر تاناشاہی حکومت قائم ہو سکتی ہے۔ مرکزی حکومت پر ریاستی حکومت کے کاموں میں مداخلت کا الزام عائد کرتے ہوئے کھڑگے نے کہا کہ وزیر اعظم دفتر اور مرکزی وزارت داخلہ گورنرس کو ہدایات جاری کر رہے ہیں۔ مرکزی حکومت ان دفاتر کے ذریعہ گورنرس کو براہ راست ہدایت دیتی ہے کہ وہ سدارمیا یا کانگریس حکومت کے زریعہ تیار کی گئی تقریروں (ریاستی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس کے دوران) نہ پڑھیں۔ انھوں نے کہا کہ ’’یہ حالت صرف کرناٹک میں ہی نہیں ہے، تمل ناڈو اور کیرالہ جیسی ریاستوں میں بھی ہے جہاں کانگریس یا غیر بی جے پی حکومتیں ہیں۔ ان ریاستوں میں گورنرس کے ذریعہ گڑبڑی پیدا کی جا رہی ہے۔‘‘ انھوں نے دعویٰ کیا کہ گورنرس ذاتی طور پر اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ انھیں اوپر سے ہدایات ملتی ہیں۔ کانگریس صدر نے تقریب میں موجود عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’’بی جے پی اقتدار سے ہٹانے کے لیے آئندہ سبھی انتخابات میں، چاہے وہ چھوٹے ہوں یا بڑے، بی جے پی کے خلاف ووٹ کریں۔ تبھی غریب، متوسط طبقہ، چھوٹے کام کرنے والے لوگ بچ پائیں گے، ورنہ اس ملک میں ہٹلر، مسولنی، صدام حسین جیسا راج آئے گا۔‘‘ راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے قائد کھڑگے نے یہ بیان کرناٹک کے ہبلی میں ’سلم ڈیولپمنٹ بورڈ‘ کی گولڈن جبلی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔ اس موقع پر انھوں نے منریگا کو ختم کرنے کے لیے بھی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہا کہ کانگریس حکومتوں نے حقوق پر مبنی قوانین بنائے تھے، لیکن مودی حکومت ایسے قوانین لا رہی ہے جو لوگوں کے حقوق کو محدود کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ’’ملک کے غریب مزدوروں کے لیے ڈاکٹر منموہن سنگھ اور سونیا گاندھی منریگا لائے تھے، جسے مودی حکومت برباد کرنے پر آمادہ ہے۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’نریندر مودی نے نہ صرف منریگا کا نام بدل دیا، بلکہ اس کا بوجھ بھی ریاستی حکومتوں پر ڈال دیا ہے، جو ٹھیک نہیں ہے۔‘‘

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments