National

مودی جو چھپاتے ہیں، ٹرمپ وہ ظاہر کر دیتے ہیں: کانگریس

مودی جو چھپاتے ہیں، ٹرمپ وہ ظاہر کر دیتے ہیں: کانگریس

نئی دہلی، 22 اکتوبر : کانگریس نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی امریکی صدر سے ہوئی بات چیت کو بھلے ہی چھپا رہے ہوں، لیکن صدر ٹرمپ نے واضح طور پر کہا ہے کہ وزیرعظم مودی نے انہیں روس سے تیل نہ خریدنے کا یقین دلایا ہے۔ کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے بدھ کو یہاں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ مودی نے بالآخر عوامی طور پر تسلیم کیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے انہیں فون کیا تھا اور دونوں کے درمیان بات چیت ہوئی۔ لیکن وزیراعظم نے صرف اتنا بتایا کہ امریکی صدر نے انہیں دیوالی کی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا ’’جہاں وزیراعظم مودی باتیں چھپاتے ہیں، وہیں صدر ٹرمپ انہیں ظاہر کر دیتے ہیں۔ امریکی صدر نے کہا ہے کہ دیوالی کی مبارکباد کے علاوہ، انہوں نے روس سے ہندوستان کے تیل کی درآمدات کے بارے میں بھی بات کی اور انہیں یقین دہائی کرائی گئی ہے کہ یہ درآمدات بند کر دی جائیں گی۔ پچھلے چھ دنوں میں یہ چوتھی بار ہے جب امریکی صدر نے ہندوستان کی پالیسی کا اعلان کیا ہے۔‘‘ کانگریس لیڈر نے کہا کہ اس سے قبل بھی، صدر ٹرمپ نے 10 مئی کی شام آپریشن سندور کو روکنے کا اعلان وزیراعظم مودی سے پہلے ہی کر دیا تھا۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments