’’نریندر مودی گھبرائے ہوئے ہیں۔ جو تجارتی معاہدہ 4 ماہ سے رکا ہوا تھا، اس میں کچھ بدلا نہیں اور کل شام اس تجارتی معاہدہ پر دستخط کر دیا گیا۔ اس کے پیچھے کیا وجہ ہے، وہ میں جانتا ہوں اور نریندر مودی جانتے ہیں۔‘‘ یہ بیان آج پارلیمنٹ احاطہ کے باہر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے دیا۔ انھوں نے ہندستان اور امریکہ کے درمیان ہوئے تجارتی معاہدہ کو ہندوستانی کسانوں کے لیے نہ صرف نقصاندہ قرار دیا بلکہ یہ الزام بھی عائد کیا کہ اس تعلق سے انھیں پارلیمنٹ میں بولنے نہیں دیا جا رہا۔ کانگریس نے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کی میڈیا سے ہوئی بات چیت پر مبنی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شیئر کی ہے، جس میں وہ وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی قیادت والی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ’’نریندر مودی جی پر زبردست دباؤ ہے۔ ان کی امیج کا جو غبارہ ہے، جسے ہزاروں کروڑ روپے خرچ کر بنایا گیا تھا، وہ پھوٹ سکتا ہے۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’دراصل مسئلہ نروَنے جی کا بیان نہیں ہے، یہ سائیڈ شو ہے۔ بڑی بات یہ ہے کہ ہندوستان کے وزیر اعظم ’کمپرومائزڈ‘ ہو چکے ہیں۔ اس تجارتی معاہدہ سے نریندر مودی نے ہندوستان کے کسانوں کی محنت کو فروخت کر دیا ہے۔ اس لیے فروخت کیا ہے، کیونکہ وہ کمپرومائزڈ ہیں۔‘‘ وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ ’’نریندر مودی نے صرف کسانوں کو ہی نہیں، پورے ملک کو فروخت کر دیا ہے۔ اس لیے مجھ پارلیمنٹ میں بولنے نہیں دے رہے ہیں۔‘‘ میڈیا اہلکاروں سے بات چیت کے دوران راہل گاندھی نے اُن 2 دباؤ کا ذکر بھی کیا، جس کا سامنا مبینہ طور پر پی ایم مودی کر رہے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ’’دباؤ 2 باتوں کا ہے۔ پہلا ’ایپسٹین فائلز‘ اور دوسرا ’اڈانی پر کیس‘۔ نریندر مودی کے یہ 2 دباؤ والے پوائنٹس ہیں اور ملک سمجھ لے کہ وزیر اعظم ’کمپرومائزڈ‘ ہیں۔‘‘ ایسپٹین فائلز کے بارے میں راہل گاندھی کا کہنا ہے کہ ’’ایپسٹین فائلز میں ابھی بہت مال ہے، جسے ریلیز نہیں کیا گیا۔ ایپسٹین فائلز میں جو ہے، اسے پورا ملک جاننا چاہتا ہے۔‘‘ اڈانی معاملہ پر انھوں نے کہا کہ ’’امریکہ میں اڈانی پر کیس ہے، لیکن امریکہ اڈانی کو ہدف نہیں بنا رہا ہے۔ یہ ہدف نریندر مودی کے فنانشیل اسٹرکچر پر ہے۔ جو اڈانی پر کیس ہے، وہ دراصل نریندر مودی پر کیس ہے۔‘‘
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو