رائے بریلی(یوپی) : کانگریس قائد راہول گاندھی نے چہارشنبہ کے دن وزیراعظم نریندر مودی‘ وزیر داخلہ امیت شاہ اور آر ایس ایس کو ”غدار“ قراردیا جو روزانہ ملک کے دستور پر حملہ آور ہیں اور ان لوگوں نے ملک کے مفادات کو چنندہ صنعت کاروں کے ہاتھوں بیچ دیا ہے۔ رائے بریلی کے رکن پارلیمنٹ نے اپنے حلقہ کے دورہ کے دوسرے دن یہ سخت تنقید کی۔ وہ بہوجن سوابھیمان سبھا سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کو اٹھ کھڑے ہونا ہوگا اور لڑنا ہوگا۔ آر ایس ایس ورکرس جب آپ کے گھر آتے ہیں اور مودی اور امیت شاہ کی باتیں کرتے ہیں تو آپ کو ان سے کہنا چاہئے کہ ان کی تنظیم‘ مودی اور شاہ غدار ہیں۔ ان لوگوں نے ہمارے ملک کو بیچنے کا کام کیا ہے۔ دستور‘ امبیڈکرجی اور مہاتما گاندھی پر حملہ کیا ہے۔ ریالی میں راہول گاندھی نے وزیراعظم پر الزام عائد کیا کہ وہ دستور پر روزانہ 24 گھنٹے حملہ آور ہیں۔ انہوں نے منریگا کو کمزور کیا‘ ذات پات پر مبنی مردم شماری نہیں کرائی اور چنندہ صنعت کاروں پر نوازش کرم مہربانی کی۔ کانگریس قائد نے پٹرول کا استعمال کم کرنے‘ سونا نہ خریدنے اور بیرون ِ ملک نہ جانے کی مودی کی حالیہ اپیلوں کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ آنے والے مہینوں میں مہنگائی تیزی سے بڑھ جائے گی۔ پٹرول‘ ڈیزل‘ گیس‘ غذائی اجناس سب کچھ مہنگے ہوجائیں گے۔ آپ نے ایسی مہنگائی اپنی زندگی میں کبھی نہیں دیکھی ہوگئی۔ فرٹیلائزر کی قلت کی مار کسانوں پر پڑے گی لیکن معاشی اثر امبانی اور اڈانی پر نہیں پڑے گا‘ صرف عام شہریوں پر پڑے گا۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات