نئی دہلی، 14 جون : وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو فرانس کے شہر نیس میں واقع ولا کیریلوس میں فرانس کے صدر ایمانوئل میکخواں کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات کیے اور دفاعی پلیٹ فارمز و جدید ٹیکنالوجیز کے کو -ڈیزائن، کو-ڈیولپمنٹ اور کو -پروڈکشن پر زور دیتے ہوئے دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ دونوں ممالک آئندہ پانچ برسوں میں باہمی تجارت کو دوگنا کرنے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی نظام قائم کرنے پر بھی متفق ہوئے ۔ اس کے علاوہ دوطرفہ تعلقات میں اختراع اور ٹیکنالوجی شراکت داری کو طویل مدتی سمت فراہم کرنے کے لیے ''انوویشن روڈ میپ 2030'' بھی اختیار کیا گیا۔ فرانس کے دورے پر گئے مسٹر مودی نے مسٹر میخواں کے ساتھ 'انڈیا اِنووویٹ' نمائش کے افتتاح کے بعد فرانسیسی صدر میکخواں کے ساتھ دوطرفہ میٹنگ میں تعلقات کے مختلف پہلو¶ں پر تفصیلی تبادلہ¿ خیال کیا۔ اس سال کے آغاز میں ہند- فرانس تعلقات کو 'خصوصی عالمی تزویراتی شراکت داری' کے درجے تک بلند کیے جانے کے بعد دونوں لیڈروں کی یہ پہلی ملاقات تھی۔ دونوں لیڈران نے تمام شعبوں میں دوطرفہ دفاعی تعاون کی نمایاں پیش رفت اور گہرائی پر اطمینان کا اظہار کیا اور دفاعی پلیٹ فارمز و جدید ٹیکنالوجی کے کو -ڈیزائن، کو-ڈیولپمنٹ اور کو -پروڈکشن پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے اسے اور مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے خلائی شعبے میں تعاون کی بھرپور وراثت کا ذکر کیا اور انسانی خلائی پرواز اور خلائی بیداری کے شعبے میں تعاون کو آگے بڑھانے بات چیت کی۔
Source: UNI NEWS
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات