National

موبائل میں جو سم ہوگا اسی نمبر سے واٹس ایپ چلے گا

موبائل میں جو سم ہوگا اسی نمبر سے واٹس ایپ چلے گا

نئی دہلی، یکم دسمبر : ایک بار موبائل میں نمبر کی تصدیق ہونے کے بعد، سم نکال دینے پر بھی اس پر آرام سے اسی نمبر کا وہاٹس ایپ اورٹیلی گرام جیسے ایپ چلتے ہیں۔ اب حکومت نے اس پر روک لگانے کے لیے ایپ کمپنیوں کو 90 دن کا وقت دیا ہے ۔ ٹیلی کمیونیکیشن کے محکمے نے واٹس ایپ، ٹیلی گرام، اسنیپ چیٹ، ارٹائی، شیئر چیٹ، جوش، جیو چیٹ اور سگنل میسجنگ ایپس کو ہدایت کی ہے کہ وہ 90 دنوں کے اندر ہدایات کی مکمل تعمیل کو یقینی بنائیں اور 120 دنوں کے اندر رپورٹ پیش کریں۔ محکمہ کی جانب سے 28 نومبر کو جاری کردہ ہدایات کا مقصد سائبر کرائمز کو روکنا ہے جس میں مجرم انڈین سم سے ڈیوائس پر ایپس انسٹال کرتے ہیں اور اسی ڈیوائس کو بیرون ملک سے اپنے مذموم عزائم کو انجام دینے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ رہنما خطوط میں یہ یقینی بنانے کے لیے کہا گیا ہے کہ متعلقہ ایپ ڈیوائس کے بجائے سم کارڈ سے لنک ہو، تاکہ سم نکالتے ہی ایپ بھی غیر فعال ہو جائے ۔ مزید برآں، ویب اور ڈیسک ٹاپ سیشنز کے لیے ہر چھ گھنٹے بعد خودکار لاگ آ¶ٹ کو لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ مواصلات کی وزارت نے بتایا کہ 2024 میں کل 22,800 کروڑ روپے کے سائبر فراڈ کیے گئے ۔ ایپ کو سم کارڈ سے لنک کرنے سے مجرموں کا سراغ لگانا اور انہیں پکڑنا آسان ہو جائے گا۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments