امپھال، 24 اپریل : منی پور کے اوکھرل ضلع میں جمعہ کو ہوئی جھڑپوں میں دو مختلف برادریوں کے تین افراد ہلاک ہو گئے ۔ دو شدید زخمی افراد کو علاج کے لیے ایئر لفٹ کر کے امپھال لے جایا گیا۔ منی پور میں کشیدگی کا ماحول برقرار ہے کیونکہ 7 اپریل کو سی آر پی ایف کی فائرنگ میں ہلاک ہوئے تین افراد کی لاشوں کو آج آخری رسومات کے لیے ان کے آبائی علاقوں میں لے جایا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے دو واقعات میں تین افراد کی موت ہوئی، پہلا واقعہ ملم گا¶ں کے قریب پیش آیا۔ دوسری جھڑپ میں بھی دو افراد ہلاک ہوئے ۔ جھڑپوں کے دوران خواتین اور بچوں سمیت گا¶ں والے محفوظ مقامات پر چھپے ہوئے تھے ۔ کچھ گھروں کو نذر آتش بھی کر دیا گیا۔ یہ جھڑپیں منی پور اور ناگالینڈ کے ناگا لوگوں کی جانب سے اوکھرل میں مشتبہ کوکی عسکریت پسندوں کے ہاتھوں دو افراد کے قتل کے تین روزہ سوگ ختم ہونے کے فوراً بعد ہوئیں۔ منی پور حکومت نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے سیکورٹی اہلکاروں کو روانہ کر دیا ہے ۔ صورتحال کشیدہ ہے اور سکیورٹی اہلکار ہائی الرٹ پر ہیں۔ اسی دوران، بشنو پور کے ٹرونگلا¶بی میں مشتبہ کوکی عسکریت پسندوں کے ہاتھوں دو بچوں کے قتل کے خلاف ہوئے احتجاج کے دوران سی آر پی ایف اہلکاروں کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے تین افراد کی لاشوں کو آر آئی ایم ایس (رمس) سے ان کے متعلقہ علاقوں میں لے جایا گیا۔ ان تینوں کی شناخت لیشرام جیتن، ہوئیڈروم مائیکل اور واہینگبم بوبی کے طور پر ہوئی ہے اور آج ان کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔ پولیس نے مزید بتایا کہ آج ایک اور مہم کے دوران، سکیورٹی فورسز نے چندیل ضلع کے مولچم پولیس اسٹیشن کے تحت کھومکوٹ گا¶ں سے چار سنگل بور رائفلیں، چار پومپی، سات پومپی کے گولے ، تین گرینیڈ، ایک ڈیٹونیٹر اور ریڈیو سیٹ برآمد کیے ۔ پومپی کوکی عسکریت پسندوں کے ذریعے استعمال کیا جانے والا ایک طاقتور لمبی دوری کا ہتھیار ہے ۔
Source: UNI NEWS
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات