National

منریگا کا نام بدلنا مہاتما گاندھی کی توہین ہے : ترنمول

منریگا کا نام بدلنا مہاتما گاندھی کی توہین ہے : ترنمول

نئی دہلی، 15 دسمبر:) ترنمول کانگریس کے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ ڈیرک او برائن نے مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی ایکٹ (منریگا) کا نام بدلنے کے حکومتی منصوبے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے ''مہاتما گاندھی کی توہین'' قرار دیا ہے ۔ مسٹر او برائن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا، ''مہاتما گاندھی کا نام ہٹانا... یہ گاندھی جی کی توہین ہے ۔ کیا آپ کو حیرانی ہوئی؟ یہ وہی لوگ ہیں جو مہاتما گاندھی کا قتل کرنے والے شخص کی پوجا کرتے تھے ۔ وہ گاندھی جی کی تضحیک کرنا چاہتے ہیں۔ ہم ایسا کبھی نہیں ہونے دیں گے ۔'' قابل ذکر ہے کہ اس تنازعہ کے دوران حکومت نے 'وِک±سِت بھارت-روزگار اور آجی ویکا مشن (گرامین) بل، 2025' کو آگے نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ بل منریگا کی جگہ لینے کے لیے تجویز کیا گیا تھا۔ اس بل کو لوک سبھا کے تین دیگر قوانین کے ساتھ پیش کیا جانا تھا، لیکن حکومت نے اپوزیشن کی مضبوط مخالفت کی پیش نظر اسے ملتوی کر دیا۔ اس کے بجائے ایوان نے مالی سال 2025-2026 کے لیے گرانٹ کی اضافی مانگوں پر بحث کی اور ووٹ دیا۔ حکومت نے قانونی اصلاحات، اعلیٰ تعلیم اور جوہری توانائی پر مرکوز تین دیگر اہم بل پیش کرنے میں تیزی دکھائی، لیکن سیاسی حساسیت کو دیکھتے ہوئے دیہی روزگار قانون پر احتیاط برتی۔ مجوزہ وِک±سِت بھارت-روزگار اور آجی ویکا مشن بل، 2025 کا مقصد ضمانت شدہ کام کے دنوں کو سالانہ 100 سے بڑھا کر 125 کرنا اور پائیدار دیہی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر پر زور دینا ہے ۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments