Entertainment

منوج باجپائی نے اپنی نئی فلم کی ٹیم کیخلاف ایف آئی آر پر خاموشی توڑ دی

منوج باجپائی نے اپنی نئی فلم کی ٹیم کیخلاف ایف آئی آر پر خاموشی توڑ دی

بالی ووڈ کے سینئر اور ورسٹائل اداکار منوج باجپائی نے گھوس خور پنڈت کی ٹیم اور اس کے ہدایتکار نیرج پانڈے کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کے معاملے پر اپنی خاموشی توڑ دی اور کہا کہ یہ کسی کمیونٹی کے خلاف بیان نہیں۔ یاد رہے کہ نیٹ فلکس انڈیا کی جانب سے 2026 کے لیے اپنی ویب سیریز اور فلموں کی فہرست کے اعلان کے بعد گھوس خور پنڈت پر جذبات مجروح ہونے کے الزام میں اس کی ٹیم کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔ ہدایتکار نیرج پانڈے کے بعد اب اس کے مرکزی اداکار منوج باجپائی نے بھی اس معاملے پر خاموشی توڑ دی ہے۔ نیرج پانڈے کے بیان کو ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر شیئر کرتے ہوئے منوج باجپائی نے لکھا کہ میرا مقصد کسی کو تکلیف دینا نہیں تھا، میں ان جذبات اور خدشات کا احترام کرتا ہوں جو لوگوں نے شیئر کیے ہیں اور انہیں سنجیدگی سے لیتا ہوں۔ جب آپ کسی ایسی چیز کا حصہ ہوں جو کچھ لوگوں کو تکلیف پہنچائے تو یہ آپ کو رک کر سننے پر مجبور کرتی ہے۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی کمیونٹی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہیں چاہتے تھے۔ بطور ایک اداکار میں کسی فلم میں اپنے کردار اور اس کہانی کے ذریعے داخل ہوتا ہوں جسے میں ادا کر رہا ہوتا ہوں۔ میرے لیے یہ ایک ایسے غلط آدمی کے کردار اور اس سے آگاہی کو پیش کرنا تھا نہ کہ کسی بھی کمیونٹی کے بارے میں کوئی بیان دینے کے لیے تھا۔ 57 سالہ منوج واجپائی نے کہا نیرج پانڈے کا کام کرنے کا انداز ہمیشہ احتیاط پر مبنی ہوتا ہے، جبکہ میرا انکے ساتھ کام کا تجربہ یہ ہے کہ میں نے انھیں ہمیشہ مستقل سنجیدگی اور ذمہ داری سے کام کرتے دیکھا ہے۔ اسکی تشہیری مواد کو ہٹا لینا اس بات کی علامت ہے کہ معاملے کو کتنی سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے۔ جو اس سنجیدگی کی عکاسی کرتا ہے کہ انکے تحفظات پر غور کیا جا رہا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments