کرکٹ کے سب سے بڑے ادارے انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل نے ہندستان کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کو آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کیا ہے۔ اس طرح دھونی یہ اعزاز حاصل کرنے والے ہندستان کے 11ویں کرکٹر بن گئے ہیں۔ اس سے پہلے بشن سنگھ بیدی، کپل دیو، سنیل گواسکر، انل کمبلے، سچن تندولکر، وینو مانکڑ، وریندر سہواگ، راہل دراوڑ، نیتو ڈیوڈ اور ڈائنا ایڈلجی کو آئی سی سی ہال آف فیم میں جگہ مل چکی ہے۔ مہندر سنگھ دھونی کا شمار دنیا کے عظیم ترین کپتانوں میں ہوتا ہے۔ ان کی کپتانی میں ٹیم انڈیا نے تین آئی سی سی ٹرافی پر قبضہ کیا تھا۔ بطور کپتان دھونی نے 2007 کا ٹی-20 عالمی کپ، 2011 کا یک روزہ عالمی کپ اور 2013 کی چمپئنز ٹرافی اپنے نام کی تھی۔ آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے پر مہندر سنگھ دھونی نے کہا ہے کہ یہ اعزاز ہمیشہ ان کے ساتھ رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونا بڑی عزت کی بات ہے، جو مختلف نسلوں اور دنیا بھر کے کرکٹرز کے تعاون کو تسلیم کرتا ہے۔ ایسے عظیم کھلاڑیوں کے ساتھ اپنا نام یاد کیا جانا ایک حیرت انگیز احساس ہے۔ یہ کچھ ایسا ہے جسے وہ ہمیشہ دل کے قریب رکھیں گے۔ مہندر سنگھ دھونی نے ہندستان کے لیے 350 ونڈے میچ کھیلے ہیں جس میں 50.57 کی اوسط سے 10773 رن بنائے۔ اس دوران انہوں نے 10 سنچری اور 73 نصف سنچری لگائے۔ انہوں نے 90 ٹیسٹ میچوں میں بھی ہندوستان کی نمائندگی کی۔ اس میں ان کا اوسط 38 سے زیادہ کا رہا۔ انہوں نے 6 سنچری کے ساتھ 4876 ٹیسٹ رن بنائے۔ دھونی نے سال 2019 میں عالمی کپ سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا آخری بین الاقوامی میچ کھیلا تھا اور اگلے سال اگست 2020 میں بین الاقوامی کرکٹ سے سبکدوشی اختیار کرلی تھی۔ وہ ابھی آئی پی ایل میں اپنا جلوہ دکھا رہے ہیں۔ دھونی کے علاوہ آسٹریلیا کے سابق قد آور بلے باز میتھیو ہیڈن، نیوزی لینڈ کے کپتان ڈینیل ویٹوری، جنوبی افریقہ کے معروف بلے باز ہاشم آملہ اور گریم اسمتھ کو بھی آئی سی سی ہال آف فیم میں جگہ ملی ہے۔ اس سال 5 مرد اور 2 خاتون کرکٹرز کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔ مردوں کے علاوہ انگلینڈ کی قد آور کھلاڑی سارہ ٹیلر اور پاکستان کی ثنا میر کو بھی آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ آئی سی سی ہال آف فیم کرکٹ کے عظیم کھلاڑیوں کی حصولیابیوں کو تسلیم کرتے ہوئے یہ اعزاز بخشتا ہے۔ سال 2019 میں اس کی شروعات ہوئی تھی، تب سے 122 کھلاڑیوں کو اس میں شامل کیا جا چکا ہے۔
Source: social media
محمڈن اسپورٹنگ کے لیے بحران مزید گہرا ہوگیا: کلب کو فیفا نے دیا پابندی لگانے کا الٹی میٹم
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے لیے جنوبی افریقا کی پلیئنگ الیون کا اعلان
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے لیے آسٹریلیا کی پلیئنگ الیون کا اعلان
جنوبی افریقہ کے کاگیسو ربادا اور مارکو یانسن نے آسٹریلیا کو 212 رنز پر روک دیا
وسیم اکرم کا اپنے مجسمے کے حوالے سے بیان سامنے آگیا
مہدی حسن بنگلہ دیش کے ون ڈے کپتان مقرر
محمڈن اسپورٹنگ کے لیے بحران مزید گہرا ہوگیا: کلب کو فیفا نے دیا پابندی لگانے کا الٹی میٹم
وسیم اکرم کا اپنے مجسمے کے حوالے سے بیان سامنے آگیا
جنوبی افریقہ کے کاگیسو ربادا اور مارکو یانسن نے آسٹریلیا کو 212 رنز پر روک دیا
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے لیے آسٹریلیا کی پلیئنگ الیون کا اعلان