National

ممتا کی عظیم مثال: خاتون نے اپنی جان پر کھیل کر بچوں کو بچا لیا

ممتا کی عظیم مثال: خاتون نے اپنی جان پر کھیل کر بچوں کو بچا لیا

بہار کے ضلع سمستی پور میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا، جہاں ریلوے ٹریک عبور کرنے کے دوران اچانک تیز رفتار ٹرین آ گئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو خواتین اور دو بچے پٹریوں کے درمیان پھنس گئے، جس کے بعد ایک ماں نے اپنی جان کی پروا کیے بغیر بچوں کو اپنے جسم سے ڈھانپ لیا۔ رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ بہار کے شاہ پور پٹوری ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔ ویڈیو میں خاتون کو بچوں پر لیٹ کر انہیں بچاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ گزرتی ٹرین کئی بار اس سے ٹکراتی اور رگڑ کھاتی محسوس ہوتی ہے۔ ایک لمحے میں خاتون ٹرین کے ساتھ گھسٹنے کے قریب پہنچ گئی، تاہم قریب موجود دوسری خاتون نے اسے سنبھال لیا۔ ٹرین گزرنے کے فوراً بعد وہاں موجود لوگ مدد کے لیے دوڑ پڑے۔ اطلاعات کے مطابق خاتون زخمی ہوئی، لیکن خوش قسمتی سے تمام افراد محفوظ رہے۔ اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر ریلوے ٹریک عبور کرنے کے خطرناک رجحان پر بحث چھڑ گئی۔ کئی صارفین نے ماں کی بہادری کو سراہا، جبکہ بعض نے سوال اٹھایا کہ لوگ فٹ اوور برج ہونے کے باوجود اپنی جان خطرے میں کیوں ڈالتے ہیں۔ اس ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی انٹرنیٹ صارفین دو حصوں میں بٹ گئے ہیں: صارفین کی بڑی تعداد خاتون کی بہادری اور ممتا کو سراہ رہی ہے، جن کا کہنا ہے کہ "ماں کا مقابلہ کوئی نہیں کر سکتا”۔ کئی صارفین نے اس بات پر غصے کا اظہار کیا کہ لوگ وقت بچانے کے لیے ‘فٹ اوور برج’ (پیدل چلنے والے پل) کا استعمال کیوں نہیں کرتے؟ ایک صارف نے لکھا: "دو منٹ بچانے کی قیمت زندگی نہیں ہو سکتی، ریلوے پل اسی لیے بنائے جاتے ہیں تاکہ ایسے حادثات نہ ہوں۔” ریلوے حکام مسلسل مسافروں سے اپیل کرتے رہے ہیں کہ وہ پٹریاں عبور کرنے کے بجائے مقررہ پل اور راستے استعمال کریں، کیونکہ ریلوے ٹریک کراسنگ حادثات کی بڑی وجہ بن رہی ہے۔ یہ واقعہ جہاں ماں کی قربانی کی ایک بڑی مثال ہے، وہی ہمیں ریلوے قوانین کی پاسداری اور اپنی حفاظت کو ترجیح دینے کی یاد دہانی بھی کرواتا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments