ممبئی: ممبئی-پونے ایکسپریس وے پر آدوشی سرنگ کے قریب گیس ٹینکر الٹنے کے بعد پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال اب مکمل طور پر قابو میں آ گئی ہے۔ رائے گڑھ ہائی وے پولیس کے مطابق ٹینکر سے ہونے والا گیس رساؤ پوری طرح روک دیا گیا ہے اور حادثے کا شکار ٹینکر کو شاہراہ سے ہٹا دیا گیا ہے۔ تقریباً 32 گھنٹے تک بند رہنے والی ممبئی کی جانب جانے والی لین کو بھی کھول دیا گیا ہے جس کے بعد ٹریفک کی آمد و رفت معمول کے مطابق شروع ہو گئی ہے۔ رائے گڑھ خطے کی ہائی وے سیفٹی ٹیم کے پولیس سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے جمعرات کو جاری کیے گئے پریس نوٹ میں پورے واقعے کی تفصیل دی گئی۔ پریس نوٹ کے مطابق 3 فروری کی شام تقریباً پانچ بجے یشونت راؤ چوہان ممبئی۔پونے ایکسپریس وے پر کلو میٹر 41/000 کے مقام پر، آدوشی سرنگ کے قریب ممبئی کی سمت جا رہا پروپیلین گیس سے بھرا ایک ٹینکر الٹ گیا تھا۔ حادثے کے فوراً بعد ٹینکر سے آتش گیر پروپیلین گیس کا اخراج شروع ہو گیا جس سے مسافروں کی سلامتی کو سنگین خطرہ لاحق ہو گیا۔ صورتحال کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے احتیاطی طور پر ایکسپریس وے پر ٹریفک فوری طور پر بند کر دی گئی تھی۔ حکام کے مطابق مسافروں کو کم سے کم دشواری ہو، اس کے لیے واقعے سے متعلق معلومات میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے مسلسل جاری کی جاتی رہیں۔ حادثے کے بعد ہائی وے پولیس، رائے گڑھ ضلع پولیس، فائر بریگیڈ، قومی آفات ردعمل فورس، بھارت پٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ، ہیلپ فاؤنڈیشن اور کیمیائی ماہرین کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں۔ پریس نوٹ میں کہا گیا کہ ٹینکر سے گیس کے رساؤ کو روکنا تکنیکی اعتبار سے نہایت دشوار مرحلہ تھا، تاہم متعلقہ اداروں اور ماہرین کی مسلسل کوششوں کے نتیجے میں 5 فروری 2026 کی علی الصبح تقریباً ڈیڑھ بجے گیس کے اخراج کو مکمل طور پر روکنے میں کامیابی حاصل کر لی گئی۔ اس کے بعد ٹینکر کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو