Entertainment

ممبئی پولیس نے شردھا کپور کے بھائی کو 252 کروڑ کی منشیات کیس میں طلب کرلیا

ممبئی پولیس نے شردھا کپور کے بھائی کو 252 کروڑ کی منشیات کیس میں طلب کرلیا

ممبئی پولیس نے 252 کروڑ کی منشیات کیس میں سدھانت کپور کو بیان ریکارڈ کرانے کےلیے طلب کیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق لیجنڈ اداکار شکتی کپور کے صاحبزادے اور اداکارہ شردھا کپور کے بھائی کو منشیات ضبطی کیس میں 25 نومبر کو بیان ریکارڈ کرانے کےلیے طلب کیا گیا ہے۔ ممبئی پولیس نے سدھانت کپور سے قبل اوری کو طلب کیا تھا، جو پیش نہیں ہوئے اور انہوں نے مزید وقت مانگ لیا۔ بالی ووڈ سے وابستہ سدھانت کپور اور اوری کا نام مرکزی ملزم محمد سلیم شیخ سے تفتیش کے بعد سامنے آیا تھا، جس کے بعد 252 کروڑ کی منشیات کا کیس سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سلیم شیخ نے پولیس کو یہ بھی بتایا کہ وہ دبئی اور ممبئی میں شاندار پارٹیاں منعقد کراتا تھا، جن میں ہائی پروفائل شخصیات شریک ہوتیں، جن میں نورا فتحی، شردھا کپور، سدھانت کپور ، فلمساز عباس مستان، ریپر لوکا، اوری اور ذیشان صدیقی شامل ہیں۔ اس سے سدھانت کو 2022ء میں بنگلورو میں منشیات کے استعمال کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھاجبکہ موجودہ کیس کا تعلق مارچ 2024ء میں سانگلی سے 126 کلو منشیات برآمدگی سے ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments