مہاراشٹر میں ایک بار پھر تعلیمی ادارہ میں برقع پر پابندی کا معاملہ سرخیوں میں ہے۔ کچھ دنوں قبل کی بات ہے جب ممبئی واقع چیمبور کے ایک کالج نے طالبات کے برقع اور نقاب پہن کر کیمپس میں داخل ہونے پر پابندی عائد کر دی تھی، اور اب گوریگاؤں علاقہ میں بھی کچھ ایسا ہی معاملہ دیکھنے کو ملا ہے۔ یہاں ’وویک ودیالیہ‘ نامی جونیئر کالج نے نوٹیفکیشن جاری کر کالج میں برقع اور نقاب کو ممنوع قرار دے دیا ہے۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کسی بھی مذہب کو ظاہر کرنے والی چیز کو پہن کر کالج میں داخل ہونا ممنوع ہے۔ نوٹیفکیشن سامنے آنے کے بعد کالج انتظامیہ کے خلاف اے آئی ایم آئی ایم کی خاتون سیل سے منسلک کچھ لوگوں نے کالج کی طالبات کے ساتھ احتجاجی مظاہرہ کیا اور کالج کو نوٹیفکیشن واپس لینے کا الٹی میٹم بھی دیا۔ اے آئی ایم آئی ایم کا الزام ہے کہ لڑکیوں کو برقع پہن کر کلاس میں بیٹھنے نہیں دیا جا رہا ہے، جس کی پارٹی مخالفت کرتی ہے۔ حالانکہ شیوسینا ترجمان سنجے نروپم کا کہنا ہے کہ طلبا و طالبات کو کالج کے احکامات اور ڈریس کوڈ پر عمل کرنا چاہیے۔ اس معاملے میں وویک ودیالیہ اینڈ جونیئر کالج نے میڈیا میں کچھ بھی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ جاری نوٹیفکیشن کے بارے میں بھی بات کرنے سے انتظامیہ نے منع کر دیا۔ اس نوٹیفکیشن میں صاف لکھا ہوا ہے کہ طالبات کم کپڑے، برقع اور حجاب پہن کر نہ آئیں۔ لڑکوں سے متعلق لکھا گیا ہے کہ وہ ٹوپی، مذہبی نشان والے کپڑے نہ پہنیں۔ جونیئر کالج نے اپنے سرکلر میں یہ بھی کہا ہے کہ طلبا و طالبات کو ادارہ کے ذریعہ مقرر ڈریس کوڈ پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔ ان سے احاطہ میں مناسب اور مہذب کپڑے پہننے کی امید ظاہر کی گئی ہے۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو