عالمی شہرت یافتہ ہسپانوی پاپ گلوکار اینریک ایگلیسیاس کے بھارتی شہر ممبئی میں ہونے والے کنسرٹ سے 73 موبائل فون چوری ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی میں اینریک ایگلیسیاس کا کنسرٹ ہوا جس میں 25 ہزار افراد نے شرکت کی۔ ہسپانوی گلوکار کے کنسرٹ کا کم سے کم ٹکٹ بھی 7 ہزار روپے تھا۔ رپورٹس کے مطابق کنسرٹ کے دوران چوروں نے 73 موبائل فون چوری کرلیے جن کی مجموعی مالیت 24 لاکھ روپے ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ باندرہ کرلا کمپلیکس کے گراؤنڈ میں ہونے والے اس کنسرٹ میں چوری کے واقعات پر 7 ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں۔ چوری کی شکایت درج کروانے والوں میں ایک میک اپ آرٹسٹ، ہوٹل مالک، طلبہ، ایک صحافی اور کچھ کاروباری افراد شامل ہیں۔ گلوبل میوزک سینسیشن اور گریمی ایوارڈ یافتہ اینریک ایگلیسیاس نے اپنے مشہور گیتوں ’ہیرو‘ اور ’بایلاموس‘ کے ذریعے شائقین کو ماضی کی یادوں میں لے گئے تھے۔ 50 سالہ گلوکار نے ممبئی میں اپنے پہلے لائیو پرفارمنس میں تقریباً 90 منٹ تک جاری شو میں 25 ہزار سے زائد مداحوں کو محظوظ کیا۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد