National

ممبئی میں ماہ شعبان المعظم کا چاند نظر نہیں آیا، شب برات3 فروری کو

ممبئی میں ماہ شعبان المعظم کا چاند نظر نہیں آیا، شب برات3 فروری کو

ممبئی19،جنوری: آج بعد نماز مغرب سینٹرل رویت ہلال کمیٹی جامع مسجد اور سنی جمعتہ العلماءچاند کمیٹی نے الگ الگ بیانات میں کہا ہے کہ 29رجب المرجب کو شعبان المعظم کا چاند نظر آیا۔اس لیے اعلان کیاگیا ہے کہ کل بروز منگل 30،رجب المرجب ہے اور بتاریخ21جنوری2026 بروز بدھ ماہ شعبان المعظم 1448 کو پہلی تاریخ ہوگی۔ سنی جمعتہ العلماءچاند کمیٹی کے رکن مولانا خلیل الرحمن نوری نے چاند نہ ہونے کی خبر کی تصدیق کردی ہے ،مہاراشٹر کے متعدد شہروں سے بھی رویت نہ ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ دہلی امارت شرعیہ ہند نے کہاہے کہ شہر اور اطراف کے علاقوں میں چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا۔ دہلی میں مطلع ابر آلود ہے ، چاند نظر نہیں آیا اور کہیں سے رویت کی اطلاع نہیں ملی۔ اس لیے رویت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند نے چاند ہونے کی اطلاع دی۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments