National

ممبئی: مضبوط کانگریس لیڈر روی راجا مستعفی ، بی جے پی میں شمولیت

ممبئی: مضبوط کانگریس لیڈر روی راجا مستعفی ، بی جے پی میں شمولیت

ممبئی ،31،اکتوبر:ممبئی کے ایک مضبوط کانگریسی لیڈر روی راجا پارٹی سے مستعفی ہوگئے اور انہوں نے اسمبلی الیکشن کے موسم میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی ہے ۔ یہ مہاراشٹر کے اہم اسمبلی انتخابات سے چند ہفتے قبل واقع ہوا ہے اور کانگریس لیڈر اور ممبئی میونسپل کارپوریشن کے سابق لیڈر آف اپوزیشن روی راجا نے جمعرات کو پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کو سونپ دیا۔ آج دوپہرراجا مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کی موجودگی میں بھگوا پارٹی میں شامل ہوئے۔ فڑنویس نے کہا کہ راجا مضبوط ترین لیڈروں میں سے ایک ہیں اور ان کی بی جے پی میں شمولیت سے پارٹی مضبوط ہوگی۔ "روی راجہ کے ساتھ ساتھ، کانگریس کے متعدد رہنما ہمارے رابطے میں آ رہے ہیں اور وہ بی جے پی میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔ جلد ہی، وہ کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہو جائیں گے۔ مجھ سے نام مت پوچھیں لیکن آنے والے دنوں میں کانگریس کے رہنما ہمارے ساتھ آئیں گے۔" ریاستی لوک سبھا انتخابات میں تمام پارٹیوں سے بہتر کارکردگی دکھانے والی کانگریس کو مہاراشٹر میں باغی چیلنج کا سامنا ہے۔ کانگریس کے کچھ لیڈروں نے آزاد امیدوار کے طور پر نامزدگی داخل کی ہے۔ پارٹی کو پونے کی تین اہم سیٹوں - پاروتی،قصبہ اور شیواجی نگر پر اس طرح کے اختلاف کا سامنا ہے۔ کانگریس کے لیڈروں نے ادھو ٹھاکرے کی شیو سینا کے خلاف بھی اپنے کاغذات نامزدگی داخل کیے ہیں حالانکہ دونوں ایم وی اے کا حصہ ہیں۔ بائیکلہ میں، کانگریس کے سابق ایم ایل اے مدھو چوان نے سینا یو بی ٹی کے منوج جمسوتکر کے خلاف آزاد امیدوار کی حیثیت سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔ کانگریس کے سابق کارپوریٹر راجو پیڈنیکر نے ورسووا سے ادھو سینا کے ہارون خان کے خلاف اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔ رام ٹیک میں بھی کانگریس لیڈر راجندر ملک نے سینا یو بی ٹی کے امیدوار وشال باربیٹ کے خلاف آزاد امیدوار کے طور پر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔

Source: uni news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments