ممبئی کے معروف انڈر ورلڈ ڈان حاجی مستان کی بیٹی حسین مستان مرزا نے اپنی شناخت حاصل کرنے کے لیے وزیرِاعظم نریندر مودی اور وزیرِ داخلہ امیت شاہ سے انصاف کی اپیل کر دی۔ اپنے ویڈیو پیغام میں حسین مستان مرزا نے دہائیوں سے جاری مقدمات، ذاتی سانحات اور شدید معاشی مشکلات کے بعد حکومت سے درخواست کی ہے کہ میرا برسوں پرانا کیس دوبارہ کھولا جائے۔ حسین مستان مرزا نے الزام لگایا ہے کہ میرے شوہر نے 8 شادیاں کی ہیں اور وہ مجھے مسلسل ذہنی، جذباتی اور جسمانی اذیت کا نشانہ بناتا رہا ہے۔ حاجی مستان کی بیٹی نے کہا ہے کہ 12 سال کی عمر میں میری زبردستی شادی کروائی گئی، 23 سال کی عمر میں میری بیٹی کو قتل کر دیا گیا، تشدد کے دوران میرے بال تک نوچے گئے، ملزم برسوں سے عدالت میں پیش نہیں ہو رہا، جس سے کیس مسلسل التواء کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف حلقوں کی جانب سے میری شناخت پر سوال اٹھائے جاتے ہیں اور بعض لوگ دعویٰ کرتے ہیں کہ میں حاجی مستان کی حقیقی بیٹی نہیں ہوں۔ حسین مرزا نے کہا کہ اگر کسی کو شک ہے تو ثبوت لے آئے، میرے والد کا نام میرا حق ہے، میری شناخت سے انکار کرنا بھی ایک ظلم ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ میں برسوں سے عدالتوں کے چکر کاٹ رہی ہوں، نہ میرے پاس گھر ہے، نہ مالی مدد، میں اپنی بیٹی کے کہنے پر اپنے شوہر کی ساتویں بیوی کے گھر پر بھی رہی، مگر مجھے میری جائیداد میں سے حصہ نہیں ملا۔ حسین مستان مرزا نے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری طور پر یہ تسلیم کیا جائے کہ میں حاجی مستان کی بیٹی ہوں اور میرے تمام کیسز کو دوبارہ حل کیا جائے۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو