بالی وُڈ کی سابق اداکارہ ممتا کلکرنی کے ایک بیان سے تنازع کھڑا کر دیا ہے، جس میں انہوں نے مبینہ طور پر انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کو سنہ 1993 کے ممبئی دھماکوں سے بری الذمہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’وہ دہشت گرد نہیں ہیں۔‘ ہندوستان ٹائمز کے مطابق یہ بیان سوشل میڈیا پر شدید ردِعمل کا باعث بنا، جہاں متعدد صارفین نے ممتا کو ایک ایسے مجرم کا دفاع کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جو سنہ 1993 کے بم دھماکوں کے مرکزی ملزمان میں شامل ہے۔ یاد رہے کہ ان دھماکوں میں 257 افراد ہلاک اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ تنازع بڑھنے کے بعد ممتا کلکرنی نے اپنے بیان پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے الفاظ کو ’غلط مطلب‘ دیا گیا ہے۔ جمعرات کو گورکھپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ’میں نے داؤد ابراہیم نہیں، بلکہ وکی گوسوامی کی بات کی تھی۔ داؤد واقعی دہشت گرد ہے۔‘ وکی گوسوامی، جو ماضی میں منشیات سمگلنگ کے الزام میں گرفتار ہو چکے ہیں، کا نام کبھی ممتا کلکرنی کے ساتھ جوڑا گیا تھا۔ ممتا نے مزید کہا کہ ان کا داؤد سے کبھی کوئی تعلق نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ ’میرا سیاست یا فلمی دنیا سے اب کوئی لینا دینا نہیں۔ میں مکمل طور پر مذہب کے راستے پر چل رہی ہوں۔ بطور سناتن دھرم کی پیروکار، میرے لیے کسی بھی ملک دشمن عنصر سے تعلق رکھنا ناممکن ہے۔‘ ممتا کلکرنی نے سنہ 1990 کی دہائی میں ’کرانتی ویر‘، ’کرن ارجن‘ اور ’چائنہ گیٹ‘ جیسی فلموں سے شہرت حاصل کی۔ انہوں نے سنہ 2002 میں فلمی دنیا کو خیرباد کہہ دیا تھا۔ سنہ 2016 میں ان کا نام پولیس کی جانب سے ایک 20 ارب انڈین روپے کے بین الاقوامی منشیات سکینڈل میں لیا گیا تھا۔ تاہم 2024 میں بمبئی ہائی کورٹ نے مقدمے کو ’بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی‘ قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی ختم کر دی۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان