National

ممبئی ایئرپورٹ پر سامان میں چُھپایا گیا نایاب نسل کا بندر برآمد، مسافر گرفتار

ممبئی ایئرپورٹ پر سامان میں چُھپایا گیا نایاب نسل کا بندر برآمد، مسافر گرفتار

انڈیا میں فضائی سفر کرنے والے ایک مسافر کے بیگ سے معدومیت کے خطرے سے دوچار نسل کے دو بندر (گبون) برآمد ہونے پر سمگلنگ کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق کسٹمز افسران نے ایک ایسے مسافر کے بیگ کی تلاشی لی جس کو پہلے ہی کلیئر کیا جا چکا تھا۔ ممبئی ایئرپورٹ پر سمگلروں سے جانور پکڑے جانے کا یہ تازہ ترین واقعہ ہے۔ انڈین کسٹمز حکام کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انڈونیشیائی نسل کا ایک گبون مر چکا ہے جبکہ دوسرا معصوم جانور افسر کے بازوؤں میں ہے۔ انڈین کسٹمز نے کہا ہے کہ مسافر ملائیشیا سے تھائی لینڈ کے راستے آیا تھا اسے جنگلی حیات کی سمگلنگ کے ایک ’سنڈیکیٹ‘ یہ جانور انڈیا پہنچانے کے لیے دیے تھے۔ کسٹمز حکام کے مطابق افسران نے ’مخصوص انٹیلی جنس‘ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پر جمعرات کو ممبئی میں مسافر کو گرفتار کیا۔ محکمہ کسٹمز نے کہا کہ ’ان کے چیک شدہ سامان میں شامل ایک ٹرالی بیگ کی تلاشی کے نتیجے میں دو سلوری گبون پائے گئے جن کو ضبط کر لیا گیا۔‘ حکام کا کہنا تھا کہ ایک بندر زندہ اور ایک مردہ پایا گیا جو ایک ٹوکری میں چھپائے گئے تھے۔ وائلڈ لائف کی تجارت کی نگرانی کرنے والی تنظیم ’ٹریفک‘ نے جون میں غیرملکی پالتو جانوروں کی تجارتی سمگلنگ کے بڑھتے ’انتہائی پریشان کن‘ رجحان سے خبردار کیا تھا۔ تنظیم کی جانب سے کہا گیا کہ گزشتہ ساڑھے تین برس میں تھائی لینڈ-انڈیا فضائی راستے سے سمگل کیے جانے والے 7,000 سے زیادہ جانور، مردہ یا زندہ پکڑے گئے ہیں۔ چھوٹے سلوری گبون (بندر کی نسل) کا مسکن انڈونیشیا میں جاوا کے برساتی جنگلات ہیں۔ بین الاقوامی یونین فار کنزرویشن آف نیچر کے مطابق ان جانوروں کی نسل کو جنگلات کم ہونے، شکار اور پالتو جانوروں کی تجارت سے خطرہ ہے۔ ایک تخمینے کے مطابق دنیا میں اس نسل کے بندروں کی تعداد تقریباً 2,500 سے 4,000 کے درمیان ہیں۔ یہ ضبطی ممبئی ہوائی اڈے پر سمگلنگ کے متعدد حالیہ واقعات کے بعد کی گئی ہے۔ صرف ایک ہفتہ قبل کسٹمز حکام نے کہا تھا کہ انہوں نے سانپ، کچھوے اور ریکون لے جانے والے ایک اور سمگلر کو گرفتار کیا ہے۔ جون میں ممبئی کسٹمز نے تھائی لینڈ سے آنے والے تھائی لینڈ سے آںے والے دو مسافروں کو درجنوں زہریلے وائپرز اور 100 سے زیادہ دیگر جانوروں کے ساتھ روکا تھا جن میں چھپکلی، سورج برڈز اور درختوں پر چڑھنے والے پوزم بھی شامل تھے۔ فروری میں ممبئی کے ہوائی اڈے پر کسٹمز حکام نے ایک سمگلر کو پانچ سیامانگ گبون سمگل کرتے ہوئے روکا تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments