Entertainment

ممبئی ہائی کورٹ کی پڑوسی کو سلمان خان کیخلاف تمام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی ہدایت

ممبئی ہائی کورٹ کی پڑوسی کو سلمان خان کیخلاف تمام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی ہدایت

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان اور ان کے پنویل فارم ہاؤس کے پڑوسی کیتن ککڑ کے درمیان برسوں سے جاری تنازع میں ممبئی ہائی کورٹ نے سخت رُخ اختیار کر لیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے ہیں کہ سوشل میڈیا تک رسائی کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ کوئی بھی کسی سیلبریٹی یا عام انسان کے خلاف توہین آمیز مواد شیئر کرے۔ عدالت نے پڑوسی کو سلمان خان کے خلاف تمام پوسٹس فوری حذف کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ہائی کورٹ کے سنگل جج بینچ نے سوال اٹھایا کہ اگر کسی شہری کو کوئی شکایت ہے تو وہ متعلقہ حکام کے پاس جانے کے بجائے سوشل میڈیا پر ویڈیوز کیوں اپلوڈ کرتا ہے؟ عدالت نے یہ بھی واضح کیا کہ اگر یہ متنازع مواد کسی تیسرے فریق نے اپلوڈ کیا ہے تو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو اسے ہٹانے کے اقدامات کرنے چاہئیں۔ دوسری طرف پڑوسی کیتن ککڑ کا دعویٰ ہے کہ سلمان خان نے ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کی اور ان کی جائیداد کا راستہ روکا، جس پر حکام نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔ خیال رہے کہ یہ پورا معاملہ 2022 میں اس وقت شروع ہوا جب سلمان خان نے پڑوسی کے خلاف یوٹیوب ویڈیوز اور ٹوئٹس پر ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کیا۔ سلمان خان کے وکیل کے مطابق پڑوسی نے اداکار پر انتہائی لرزہ خیز اور سنگین الزامات لگائے تھے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments